پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب نے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی کے انتہائی اہم مہرے کو گرفتار کر لیا، سنسنی خیز انکشافات

datetime 13  دسمبر‬‮  2019 |

کوئٹہ(آن لائن) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے عوام الناس سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کے اہم مہرے کو گرفتار کر لیا، ملزم نے تھری الائنس کمپنی کے فرنچائز میں ہزاروں لوگوں سے موٹر سائیکل کی بکنگ کے نام پربھاری رقم وصول کی، تھری الائنس اسکینڈل بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ہے جس میں سادہ لوح عوام کو منافع کا لالچ دے کر اربوں روپے کا فراڈ کیا گیا،

حالیہ گرفتاری سے مرکزی ملزمان تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،نیب بلوچستان نے مری آباد فرنچائز کے متاثرین کو کلیم جمع کروانے کی ہدایت قومی احتساب بیورو بلوچستان نے عوام الناس سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کے اہم مہرے مری آباد فرنچائز کے مالک ندیم جگا کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے تھری الائنس کمپنی کے نام پر ہزاروں لوگوں سے موٹر سائیکل کی بکنگ کے نام پر بھاری رقم وصول کی، تھری الائنس اسکینڈل بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ہے جس میں سادہ لوح عوام کو منافع کا لالچ دے کر اربوں روپے کا فراڈ کیا گیا، حالیہ گرفتاری سے مرکزی ملزمان تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ملزم کو تفتیش کے لئے نیب بلایا گیا تا ہم وہ پیش نہیں ہوا، ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب بلوچستان ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی۔واضح رہے نیب بلوچستان کو چند ماہ قبل بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ 3A الائنس نامی کمپنی کے مالک کاشف قمر اور اسکے کاروباری پارٹنرز مختلف اوقات میں کاروبار میں منافع بخش سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر سادہ لوح عوام سے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔نیب کو ملنے والی شکایات اور ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا کہ 3A الائنس نامی کمپنی نے کوئٹہ سمیت اندرونِ بلوچستان اور سندھ کے چندشہروں میں اپنے دفاتر بنا کر عوام سے اربوں روپے سرمایہ کاری کی مد میں وصول کئے،

سرمایہ کاری کرنے والوں کو کچھ عرصہ منافع کی رقم بھی دیتے رہے لیکن اچانک تمام دفاتر بند کر کے روپوش ہو گئے۔عوام الناس کی جانب سے شکایات موصول ہونے اور ابتدائی چھان بین کے بعد نیب بلوچستان نے تھری الائنس کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تحقیقات کے دوران فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے نیب بلوچستان کی انٹیلی جینس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم مرکزی ملزمان روپوش ہوگئے، نیب بلوچستان انٹیلی جینس ٹیم کی مسلسل نگرانی اور ممکن گرفتاری سے بچنے کیلئے نیب کو کیس میں مطلوب ایک اہم ملزم ندیم جگا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی کوشش کی جسے ھائی کورٹ کے جج نے خارج کر دی۔ ملزم کو احتساب عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔نیب بلوچستان نے تھری الائنس مری آباد فرنچائز کے متاثرین کو کلیم جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…