کاغان (این این آئی) وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، بابو سر ٹاپ پر اب تک 8 انچ برف پڑ چکی ہے جس کے وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا،
سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے جبکہ لکی مروت اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے، بابو سر کاغان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور آئندہ چند روز میں موسم میں مزید 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔برف باری کے پیش نظر بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختونخوا میں داخلہ بھی مشکل ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، بابو سر ٹاپ پر اب تک 8 انچ برف پڑ چکی ہے جس کے وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے جبکہ لکی مروت اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔