بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

صادق سنجرانی بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے کیونکہ۔۔۔!  جہانگیر ترین  بالاخر میدان میں آگئے، حیرت انگیز اعلان

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنما سمجھتے ہیں کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک سیاسی انتقام ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر امریکا گئے ہیں،وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں کم ہوں گی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے اپنے کئی رہنما اربوں کی کرپشن کرتے پکڑے گئے ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کے کرتوت اب سامنے آ رہے ہیں، احتساب کا عمل سب کے لیے اور بلا تفریق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع شدہ دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ جہانگیر ترین نے فاٹا کے پرامن الیکشن کے انعقاد پر فوج اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…