جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

کرپشن تحقیقات ـ :یوسف بیگ مرزاوزیر اعظم سیکرٹریٹ کو اپنے دفاع میں استعمال کرنے لگے،نیب نے معلومات مانگیںتو جانتے ہیں آگے سے سیکرٹری اطلاعات نے کیا کام کیا؟

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کے خلاف جاری کرپشن تحقیقات میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے نیب کو غلط معلومات فراہم کر دی ہیں تاکہ ملزم کو قانون کی گرفت سے بچایا جا سکے ۔ نیب حکام نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو خط لکھ کر یوسف بیگ مرزا کی مبینہ 22 کروڑ روپے کی کرپشن بارے دستاویزات اور ثبوت اور مدد طلب کی تھی ۔

یوسف بیگ مرزا آج کل وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں براجمان ہیں جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن کا بطور چیئرمین اختیارات استعمال کرتے ہوئے ادارے کا سیاہ و سفید بنا ہوا ہے ۔ نیب حکام نے بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور سیکرٹری اطلاعات کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک فوکل پرسن مقرر کر کے جو متعلقہ کاغذات اور معلومات کے حوالے سے تحقیقاتی افسر کی مدد کرے ۔ نیب حکام نے یوسف بیگ مرزا کی پی ٹی وی میں بطور ایم ڈی تعیناتی اور 22 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں ۔ بیگ مرزا پی ٹی وی بطور ایم ڈی مشرف دور میں 5 سال اور پیپلزپارٹی دور حکومت میں 3 سال رہے ہیں جبکہ موصوف نے ا یمرجنسی فنڈز ( CONTINGENCY) کا بے دریغ استعمال کیا اور اشتہارات سے حاصل آمدن میں اپنا حصہ وصول کر کے پی ٹی وی کو کنگال کر دیا تھا جبکہ نیب حکام موصوف کو تعینات کرنے والے لوگوں کی فہرست بھی طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اب دوبارہ بیگ مرزا کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں تعینات کر رکھا ہے جہاں موصوف قومی خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور نیب کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے میں مصروف ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے یوسف بیگ مرزا کے اثرورسوخ کے نتیجہ میں نیب کو غلط معلومات فراہم کی ہیں جس کی روشنی میں اب نیب نے وزارت اطلاعات و نشریات سے فوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ تحقیقات کو شفاف انداز میں بڑھایا جا سکے اور لوٹی ہوئی قومی دولت ملزم سے وصول کی جا سکے۔ یوسف بیگ مرزا کے خلاف جاری تحقیقات پر عمران خان کے لئے بھی کئی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

کیونکہ عمران خان خود کرپٹ افراد کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن اپنے آفس کے ساتھ والے کمرہ میں ایک ایسے شخص کو براجمان کر رکھا ہے جس کے خلاف کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور خود کو بچانے کے لئے عمران خان کا آفس استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ان حالات میں عمران خان پر بھی کئی سوالات جنم لے رہے ہیں ۔ یوسف بیگ مرزا نے بطور ایم ڈی پی ٹی وی کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے اور من پسند افراد کو بھاری تنخواہوں پر بھرتی کیا تھا جبکہ پی ٹی وی کو ملنے والے اشتہارات میں بھی وہ اپنا حصہ وصول کرتے تھے ۔

یوسف بیگ مرزا کی حب الوطنی پر بھی کئی سوالات جنم لے چکے ہیں تاہم آنے والے چند ماہ میں یوسف بیگ مرزا کی اصل شخصیت کھل کر قوم کے سامنے آ جائے گی جبکہ نیب حکام اپنی تحقیقات مکمل کر لیں گے ۔ اس حوالے سے جب یوسف بیگ مرزا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وضاحت نہیں دی جبکہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…