پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

مونس الٰہی کی ن لیگ کے رہنماؤں سے مبینہ ملاقاتیں، پنجاب حکومت کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پر مختلف مقدمات چل رہے ہیں، انہیں پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا مطلب ہوگا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے جائیں۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں راجہ بشارت نے واضح طور پر کہہ دیا کہ حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چیئرمین بنانے بارے حکومت پنجاب کو تحفظات ہیں کیونکہ ان پر

مختلف مقدمات چل رہے ہیں۔اس وقت عہدہ دینے کا مطلب ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں۔ اپوزیشن سے اس سلسلے میں مذاکرات چل رہے ہیں، امید ہے کہ کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی(ن) لیگ سے ملاقاتوں کی تردید کر چکے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہینے وزیراعلی سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ کو آئی جی اور بیورکریسی کے تبادلے کا اختیار حاصل ہے، بیوروکریسی پاکستان کی ہے، کسی جماعت کی نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…