پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے کو درست مان لیا ،یہ اب کیا کرینگے؟،وزیرخزانہ اسد عمر کے بھائی اور لیگی رہنمامحمد زبیر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے وزیر خزانہ اسد عمر کے بیان پر کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے کو درست مان لیا ہے ،یہ آہستہ آہستہ مسلم لیگ (ن) کے تمام معاشی فیصلوں کو سراہیں گے اور ہم دیکھیں گے ۔

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے وزیرخزانہ اور اپنے بھائی اسد عمر کے میڈیا سے گفتگو کے دوران (ن) لیگ کے معاشی فیصلوں کو سراہے جانے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ پہلا اعتراف ہے آہستہ آہستہ یہ مسلم لیگ (ن) کے تمام معاشی واقتصادی فیصلوں کو سراہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب دیکھیں گے ۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف کے پاس جانے میں کوئی قصور نہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محمد زبیر عمر اور اسد عمر سگے بھائی ہیں اور دونوں کا ایک دوسرے کی مخالف جماعتوں سے تعلق ہے ۔ محمد زبیر عمر بڑے بھائی ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ہیں ۔وہ (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں سندھ کے گورنر بھی رہے ہیں ۔دوسری جانب چھوٹے بھائی اسد عمر کا تعلق موجودہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ اس وقت وزیر خزانہ ہیں ۔  مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے وزیر خزانہ اسد عمر کے بیان پر کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے کو درست مان لیا ہے ،یہ آہستہ آہستہ مسلم لیگ (ن) کے تمام معاشی فیصلوں کو سراہیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…