ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

صرف پانچ سالوں میں چین میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد 5 ہزارسے بڑھ کرکتنی ہوگئی؟حیرت انگیز انکشافات، نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد /بیجنگ (این این آئی)گزشتہ 5 برسوں میں چین میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد 5 ہزارسے بڑھ کر22 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تعلیمی سال 2018-19ء کیلئے چین کی حکومت، یونیورسٹیوں، مقامی حکومتوں اورکمپنیوں نے ایک ہزارسے زائد پاکستانی طالب علموں کو وظائف جاری کر دیئے ۔

ذرائع کے مطابق اس وقت چین کی یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں 22 ہزارسے زیادہ پاکستانی طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں، چین میں غیرملکی طالب علموں کے حوالے سے پاکستان سرفہرست ہے اورپاکستانی طالب علم چینی تاریخ، ثقافت، طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیاتی سائنسز، چینی زبان اوربین الاقوامی اقتصادیات اورتجارت کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔گزشتہ سال کے دوران چین نے 7 ہزارپاکستانی طالب علموں کیلئے وظائف جاری کئے۔چین کے سینئرحکومتی اہلکار نے بتایا کہ یہ طالب علم اپنے خاندان اورملک کیلئے باعث فخر ہیں، چین میں قیام کے دوران ان پاکستانیوں کو گھر سے دوری کازیادہ احساس نہیں ہوتا کیونکہ چین کی حکومت اورسماج پاکستانی طالب علموں کیلئے خیرسگالی اورگرم جوشی پرمبنی رویہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز سٹڈیز کیلئے چین پاکستانی طالب علموں کیلئے مقبول ترین ملک ہے اورگزشتہ 5 برسوں میں چین میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد 5 ہزارسے بڑھ کر22 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں چین پاکستانی طالب علموں کیلئے زیادہ وظائف فراہم کررہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…