ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پاکستانی طالب علموں کیلئے امریکا کی ہزاروں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کیلئے دروازے کھول دیئے، بڑی پیشکش کردی گئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پاکستانی طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 33 امریکی یونیورسٹیوں کے وفود رواں ہفتے کراچی آئے جہاں 7 اور 8 اکتوبر کو پاکستان میں بہت بڑا یو ایس کالج فیئر منعقد کیا گیا۔ تیرھویں دوسالہ ساتھ ایشیا ٹور کے ذریعے سندھ بھر کے ہزاروں طلبہ، ان کے والدین، کونسلروں اور مقامی یونیورسٹیوں کے عہدے داروں کو امریکا میں تعلیم کے وسیع مواقع سے آگاہی اور تعلیمی اداروں میں داخلوں کی

براہ راست رہنمائی میسر آئی۔کراچی میں امریکی قونصل جنرل جو این ویگنر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مقامی طلبہ کو امریکی جامعات میں داخلوں کا موقع فراہم کرنے کے لیے 25 سے زائد یونیورسٹیوں کے نمائندے یہاں آئے ہیں۔ یہ حالیہ برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والی یونیورسٹیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے یہ ادراک رکھتے ہیں کہ پاکستانی طلبہ کتنے ذہین ہیں اور یہ امریکی اعلی تعلیمی اداروں میں مختلف النوع مواقع کی بھی عکاس ہیں۔ آپ کی دلچسپی کا شعبہ کوئی بھی ہو آپ امریکا کی ہزاروں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اپنی پسند کے شعبے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس بار یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فانڈیشن ان پاکستان کے تحت ایجوکیشن یو ایس اے نمائش میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں امریکی یونیورسٹیوں کے وفود آئے ہیں جو پاکستانی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کا دورہ کررہے ہیں۔ ان 25 یونیورسٹیوں میں سے 17 پہلی بار پاکستان آئی ہیں۔ نمائش میں اوہائیو یونیورسٹی، بوائس اسٹیٹ یونیورسٹی، کولبی- سیویر یونیورسٹی، نیویارک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کینٹ اسٹیٹ یونیورسٹی، لوزیانا ٹیک یونیورسٹی، یونیورسٹی آف الی نوائے- شکاگو، مون ماتھ یونیورسٹی، انڈیانا یونیورسٹی، پرڈیو یونیورسٹی انڈیانا پولس، دی یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن- کالج آف انجینیئرنگ، اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک ایٹ فریڈونیا ، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی، فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی، پٹس برگ اسٹیٹ یونیورسٹی، آگسٹانا یونیورسٹی، کو کالج اور فورڈھم یونیورسٹی کے نمائندے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…