اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

جب نواز شریف نے مجھے مریم نواز کی سیاسی ٹریننگ کرنے کا کہا تو میں نےانہیں کیوں منع کر دیا؟سینیٹرمشاہد اللہ کا حیران کن انکشاف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)جب نواز شریف نے مجھے مریم نواز کی سیاسی ٹریننگ کرنے کا کہا تو میں نےانہیں کیوں منع کر دیا؟سینیٹرمشاہد اللہ کا حیران کن انکشاف ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ مریم نواز شریف لیڈر ہیں اور سیاست میں چھا چکی ہیں ٗ انتخابی نتائج تبدیل نہ ہوتے توہمیں اکثریت حاصل ہوتی ٗموجودہ حکومت کوتسلیم نہیں کرتے،یہ کٹھ پتلی حکومت ہے،

ضرورت پڑی توسڑکوں پربھی نکلیں گے ٗمیری تقاریرپی ٹی آئی سے برداشت نہیں ہوتیں،وزراء الزام نہ لگائیں ٗثبوت ہیں توکارروائی کریں۔ایک انٹرویومیں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مریم نوازلیڈر ہیں جوسیاست میں چھاچکی ہیں،نوازشریف نے مجھے کہا مریم نواز کی سیاسی ٹریننگ کرو ٗمیں نے جواب دیاانہیں ٹریننگ کی ضرورت نہیں۔سینیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ آپشنز تھے نوازشریف لندن میں رہیں ٗسب پہلے جیسا ہوجائیگا،دھرنوں کے دوران بھی آپشنز تھے،سب ٹھیک ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نواز صدمے میں ہیں ان کے ساتھ ایک مخصوص حالات میں زیادتی کی ، انہوں نے بتایا کہ جب مریم نواز جیل سے باہر نکلیں تو مریم نے بتایا انکل میں چاہتی تھیں کہ جیل سے نکل کر سیدھا اپنی ماں کے پاس جائوں لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں ۔الیکشن 2018 کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ انتخابی نتائج تبدیل نہ ہوتے توہمیں اکثریت حاصل ہوتی، آرٹی ایس سسٹم کیوں بندہوا، شاہ محمودقریشی کے حلقے کانتیجہ 2گھنٹے میں آگیا، کراچی کے تمام حلقوں کے نتائج3روز بعد آئے۔سینیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کوتسلیم نہیں کرتے،یہ کٹھ پتلی حکومت ہے،ضرورت پڑی توسڑکوں پربھی نکلیں گے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ میری تقاریرپی ٹی آئی سے برداشت نہیں ہوتیں،وزراء الزام نہ لگائیں ٗثبوت ہیں توکارروائی کریں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…