اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دوبارہ ضمنی الیکشن میں شکست دیکھ کر نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ سے میاں شہباز شریف کو گرفتار کروا دیا گیا،ن لیگ کے اہم رہنماء نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آئی این پی ) جڑانوالہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری،رکن صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس،رائے حیدر کھرل،سابق ایم این اے میاں فاروق،سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری اکبر علی گجرودیگران نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں موجودہ حکومت کی ہار کو دیکھ کر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف،

ان کی بیٹی مریم نواز،داماد کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا اور کوئی الزام ثابت نہ کیا جا سکا اب دوبارہ ضمنی الیکشن میں اپنی شکست دیکھ کر نیب اور حکومت کے گٹھ جور سے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو گرفتار کروا دیا گیا ہے موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل کشکول نہ اٹھانے نہ کرنے کی باتیں کرنے والوں نے کشکول اٹھا لیا ہے حکومت نے 100روز میں تبدیلی لانے کا بلندوبانگ دعوی کیا تھا مگر عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے بجلی گیس کی قمیتوں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے مقررین نے کہا کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف ایک جرات مند خاتون تھی اور آمرکے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی۔ شریف خاندان کے خلاف کاروائیاں دبانے کے لیے کی جا رہی ہیں لہٰذا میاں شہباز شریف کو فوری رہا کیا جائے اور کہا گا کہ قائدین کی کال پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا تعزیتی ریفرنس میں مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ جڑانوالہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف کے کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری،رکن صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس،رائے حیدر کھرل،سابق ایم این اے میاں فاروق،سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری اکبر علی گجرودیگران نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں موجودہ حکومت کی ہار کو دیکھ کر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف،ان کی بیٹی مریم نواز،داماد کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا اور کوئی الزام ثابت نہ کیا جا سکا

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…