اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کی گرفتاری بزدل حکمرانوں کی ہار ہے ،جب عمران خان گرے گا تو کوئی اٹھانے نہیں آئے گا، سعد رفیق نے کھری کھری سنادیں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 131سے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری بزدل حکمرانوں کی ہار ہے ،عمران خان ہر شوق پورا کر لو تاکہ آپ کی کوئی حسرت نہ رہ جائے ، جب عمران خان گرے گا تو کوئی اٹھانے نہیں آئے گا، ڈیڑھ ماہ میں ہی غریبوں کی زندگی اجیرن کرنے والے ضمنی انتخابات میں ووٹ نہیں لے سکتے ،

شیر کو ووٹ ڈالنا اس پر پہرہ دینا اور نتیجہ لے کر آنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرفتار شخص کی چین سے ترکی تک لوگ تعریف کرتے ہیں ، چین والے شہباز شریف کی سپیڈ کے معترف ہیں۔(ن) لیگ عام آدمی کی جماعت ہے ،سی این جی اسٹیشنز سے لائنیں مسلم لیگ(ن) نے ہٹوائیں ، ہم عوا م کیلئے کام کرتے ہیں تو تمہیں تکلیف ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری بزدل حکمرانوں کی ہار ہے ، بزدل دشمن ہمیشہ پیچھے سے وار کرتا ہے، دشمن کو باندھ کر مارتا ہے جبکہ شیر سامنے سے آکر مقابلہ کرتا ہے ۔ عمران خان ہر شوق پورا کر لو تاکہ آپ کی کوئی حسرت نہ رہ جائے ۔ جب عمران خان گرے گا تو کوئی اٹھانے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سفر عمران خان دانشمند ہوتا تو سیاسی انتقام کی بجائے وعدے پورے کرتا۔حکمرانی دل و دماغ پر ہوتی ہے نہ کہ سڑکوں اور عمارتوں کے ذریعے ہوتی ہے ۔ کیا پاکستان میں تبدیلی لوٹوں کے ذریعے آئے گی؟۔تبدیلی والوں نے موٹر سائیکل کا چالان بھی بڑھا دیا، انہیں کوئی ووٹ کیسے دے گا۔ ڈیڑھ ماہ میں اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں ، غریب کیلئے زندگی گزارنا اجیرن ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں ایک لوٹے کو میدان میں اتارا گیا ہے،اس مرتبہ ڈٹ کر اپنے مینڈیٹ پرپہرا دینا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…