ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

’’سندھ کی سائیں سرکاری کا انوکھاکارنامہ‘‘ وزیر بلدیات جام خان شورو نے اپنے عزیز کو تحفے میں سرکاری گاڑی دیدی ، پٹرول اور مرمت کا خرچ کون اٹھاتا ہے؟افسوسناک انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان خان شورو نے سرکاری گاڑی تحفے میں اپنے عزیز کو دے دی، یہی نہیں پیٹرول اور مرمت کی مد میں ماہانہ خرچہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے سابق وزیر نے مال مفت دل بے رحم کے مصداق سرکاری گاڑی کو اپنا مال سمجھ کر رشتہ داریاں نبھانی شروع کردیں۔سابق وزیر بلدیات جام خان شورو نے ایک ڈبل کیببن گاڑی جی ایس450بی رشتہ دار کو تحفے میں عنایت کردی،

یہ گاڑی لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے۔رکن سندھ اسمبلی عبدالرزاق راہموں نے چارسال سے لاپتہ گاڑی کا بھانڈا پھوڑ دیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ گاڑی تھر کے علاقے میں چار سال سے زیر استعمال ہے۔اس حوالے سے فنکشل مسلم لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے اس معاملہ کو سندھ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال میں بہت کچھ غائب ہوا ہے نہ جانے ابھی اور کیا کیا سامنے آنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…