جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’ شہبازشریف کی گرفتاری (ن)لیگیوں کیلئے باعث شرمندگی ‘‘ باقی ٹولے کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو ہیرو بنانے کی مسلم لیگ (ن) ناکام کوشش نہ کرے، کرپشن کے الزام میں شہبازشریف کی گرفتاری باعث شرمندگی ہے، لوٹ مار میں ملوث باقی ٹولہ بھی قانون کی گرفت میں آئیگا، لوٹ مار کرنیوالوں کی گرفتاری سے جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیںالبتہ ان کا آزاد پھرنا ملک کی معیشت کیلئے خطرناک ہے۔ این اے 131سے

تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اخترخان کے اعزاز میں والٹن روڈ پر ناشتہ کا اہتمام کیاگیا جس میں صدر تحریک انصاف لاہور ولید اقبال اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت احمد ریاض،رخسانہ نوید،سعدیہ سہیل،شنیلا روت، نعیم الحق، شیخ امتیاز،صادقہ آپا،میجر ریٹائرڈجاویدضمیر، شیخ ارشاد، فیصل حاکم بھٹی اور اویس یونس و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ ولید اقبال نے اپنے خطاب میں کہاکہ این اے 131کی سیٹ سے ایک بار پھر کامیابی حاصل کریں گے، سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے پڑے لکھے ووٹرز کو مرعوب نہیں کرسکتے، آشیانہ ہائوسنگ سکیم سے میاں شہبازشریف ہی نہیں خواجہ سعد رفیق سمیت درجنوں نون لیگی رہنمائوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، عوام کے نام پر بننے والے فلیٹس کی بندر بانٹ کی گئی اور اپنے ہی لوگوں کو نوازا گیا عوام منہ دیکھتے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے عوام کا استحصال کیا، اب پکڑے گئے تو جمہوریت خطرے میں نظرآنے لگی، انہوں نے کہا کہ کارکن ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی کیلئے جان لڑادیں انشاء اللہ یہ سیٹ دوبارہ جیتیں گے۔ ولید اقبال نے کہاکہ تیس سال ملک کو مال مفت سمجھنے والوں کے احتساب کا وقت آیا تو ان کی چیخیں نکل گئیں، وزیراعظم عمران خان سے پہلے کسی نے کرپشن کیخلاف نعرہ نہیں لگایا تھا کیونکہ چور، چور سے ملے ہوئے تھے، اب بھی ان میں کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے اتفاق و اتحاد و یگانگت نظر آئیگی جو کبھی عوام کے مفاد کیلئے نظرنہیں آئی تھی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نےولید اقبال اوردیگر رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باشعور عوام اب جھانسے میں نہیں آئیں گے اور ضمیر کے مطابق صاف ستھری قیادت کو منتخب کریں گے، چودہ اکتوبر کا دن ایک بار پھر تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ثابت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…