لاہور( نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی رہنمااور کارکن بکتر بند گاڑی پرچڑھ گئے اور نعرے بازی کرتے رہے ۔نیچے نہ اترنے پر اینٹی رائٹ فورس کے ایک اہلکار نے چھت پر موجود خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر کو دھکا دیدیا جس سے ان کے پائوں پھسل گئے اور و ہ گاڑی سے نیچے گر گئے ۔