جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

شہبازشریف کے ساتھ دھوکہ کیاگیا،نیب کی بد نیتی واضح ہوتی ہے انہیں کیا کہہ کربلایاگیاتھا؟حمزہ شہباز کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب کی بد نیتی اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کر لیا جاتا ہے عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی اتنے طاقتور تھے کہ انہوں نے جہاز میں بیٹھے بیٹھے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوا دیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ

اس بات سے نیب کی بد نینی واضح ہو تی ہے کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کر کے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کر لیا جاتا ہے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں قومی خزانے کی ایک پائی کا بھی نقصان نہیں ہوا نیازی اور نیب کا گٹھ جوڑٖ سامنے آ گیا ہے شہباز شریف نے قوم کا 160 ارب بچایا اب فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے نواز شریف کی احتساب عدالت میں 119 پیشیوں کے بعد جج نے کہا ہے کہ نوا زشریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہو سکی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو خواب آ رہے ہیں کہ مزید گرفتاریاں ہوں گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چےئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے کیوں ملاقات کی جبکہ خود عمران خان کے خلا ف نیب میں کیس چل رہا ہے عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے اتنے طاقتور تھے کہ انہوں نے زلفی بخاری کا نام جہا ز میں بیٹھے بیٹھیای سی ایل سے نکلوایا شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا بغض نظر آتا ہے عمران خان کی حکومت ڈول رہی ہے یہ مسلم لیگ ن کی 11 سیٹیں ہتھیانے کی کوشش کرر ہے ہیں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہم اپنی خاندانی روایت کا علم ہمیشہ بلند رکھیں گے۔  مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب کی بد نیتی اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کر لیا جاتا ہے عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی اتنے طاقتور تھے کہ انہوں نے جہاز میں بیٹھے بیٹھے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوا دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…