منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سعد اورسلمان رفیق کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟اور مزید کیا کچھ ہوگا؟وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اورصوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا متضاد موقف سامنے آگیا،دلچسپ صورتحال

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کے نام ای سی ایل پر لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، وفاقی حکومت قانون کے تحت معاونت کرے گی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خواجہ برادران کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام ای سی ایل پر لانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ نیب آزاد ادارہ ہے اور وفاقی حکومت قانون کے تحت معاونت کرے گی۔

اس سلسلے میں نیب کے فیصلوں پر عملدرآمدہوگا۔آشیانہ اقبال سکینڈل میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے تصدیق کی ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال گیا اور اب وہ ملک نہیں چھوڑ سکیں گے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی آشیانہ اسکیم کی بینفشری ہے، فوادحسن فوادآشیانہ ہاسنگ اسکیم میں وعدہ معاف گواہ بن چکے اس لیے شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو 16 اکتوبر کو طلب کرلیا، اس موقع پر ان کی گرفتار ی کا بھی امکان ظاہر کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دورِ حکومت میں وزیر ریلوے رہنے والے سعد رفیق اور وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں بھائیوں کو 16 اکتوبر کو نیب کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا ہے جبکہ نیب لاہور نے منی ٹریل بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جس کیلئے دونوں بھائیوں کو نیب نے ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق ن لیگ کے ٹکٹ پر لاہور کے حلقہ این اے131 سے ضمنی انتخاب بھی لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ خواجہ برادران کو گذشتہ جمعہ کو بھی طلب کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے الیکشن کے باعث پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔

اس سے قبل یکم اکتوبر کو قومی احتساب بیورو لاہور نے پیراگون سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور خواجہ سعد رفیق کے قریبی دوست قیصر امین بٹ کو حراست میں لے لیا تھا۔ قیصر امین بٹ پیراگون سٹی کے چیئرمین اور حصے دار ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے منی ٹریل نیب کو فراہم نہیں کی جبکہ نیب کے مطابق پیراگون سٹی آشیانہ ہاوسنگ کی بینیفشری ہے۔قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور

ان کے بھائی کو 16 اکتوبر کو طلب کرلیا، قومی احتساب بیورو نے ہدایت کی کہ تمام دستاویزات اور منی ٹریل لے کر آئیں۔ذرائع کے مطابق اگر 16 اکتوبر کو سعد رفیق مطلوبہ دستاویزات فراہم نہ کرسکے تو ان کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تصدیق کی ہے کہ دونوں افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال گیا اور اب وہ ملک نہیں چھوڑ سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیراگون ہاسنگ سوسائٹی آشیانہ اسکیم کی بینفشری ہے، فوادحسن فوادآشیانہ ہاسنگ اسکیم میں وعدہ معاف گواہ بن چکے اس لیے شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…