پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ، ن لیگ کے بڑی تعداد میں مشتعل کارکن نیب کے دفتر کے باہر پہنچ گئے،پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف نیب کے دفتر کے باہر احتجاج کیا ، کارکن ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، غنڈہ گردی بند کرو، میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ، شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نیب کے دفتر کے باہر پہنچ گئے اور قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔

کارکنوں نے میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، غنڈہ گردی بند کرو اور شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی نیب کے مرکزی درواز ے اور اطراف میں تعینات رہی تاہم کارکنوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے کسی طرح کی مداخلت نہ کی گئی ۔ حلقہ این اے 124کی ضمنی انتخابی مہم میں مصروف کارکنوں نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم و حلقہ این اے 124سے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پر پہلے بھی الزامات لگائے گئے لیکن ہم خدا کے فضل سے بری ہوئے ۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو گرفتار کیا گیا اور اب جیسے ہی ضمنی انتخابات قریب آئے ہیں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔ ان گرفتاریوں سے بوکھلاہٹ واضح ہے ۔ ہم پہلے بھی پر امن رہے اور آئندہ بھی پر امن رہیں گے اور عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی شخص ملک وقوم کی خدمت کرتا ہے اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے اور عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے اور یہ ملک کی بد قسمتی ہے ۔ اس طرح کے اقدامات ملک کیلئے اچھے نہیں اور ریاست کیلئے تباہی لائیں گے ۔ حلقہ این اے 124میں کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں چوہدری عامر صدیق اور میاں عثمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے مرعوب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے ۔

ہم میدان میں ہے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ ہم پہلے سے بڑھ کر مزید جوش وجذبے سے ضمنی انتخابات کی مہم چلائیں گے اور عوام ضمنی انتخاب میں لیگی امیدواروں کو کامیاب کرا کے اس فیصلے کو مسترد کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر پرویز ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو یہ صلہ دیا جارہا ہے جس کے ملک کیلئے کسی صورت اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…