جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے سانحہ ماڈل ٹائون جیسا واقعہ تیار کر لیا، نواز، شہباز، مریم، شہباز اور شاہد خاقان کے درمیان میٹنگ میں کیا پلاننگ کر لی گئی، کیا ہونے جا رہا ہے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے بھی سانحہ ماڈل ٹائون جیسا واقعہ کھڑا کرنے کی ٹھان لی ، نواز، شہباز، مریم، حمزہ اور شاہد خاقان عباسی کی میٹنگ، قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشنز میں عوام کو پولیس کے سامنے کھڑا کرنے کی پلاننگ، تصادم کے نتیجے میں لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کی منصوبہ بندی، قبضہ مافیا کو پیغام بھیج دیا گیا،

معروف صحافی چوہدری غلام حسین کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ نے تحریک انصاف کی حکومت کے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشنز کے خلاف قبضہ مافیا کی پشت بان بننے کی ٹھان لی ہے اور اس حوالے سے نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی ہے جس کے بعد قبضہ مافیا کو پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ وہ تجاوزات اور قبضوں کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری آپریشنز میں انتظامیہ اور پولیس کے سامنے لوگوں کو لیکر آئیں اور ان پر پتھرائو اور تصادم کی صورتحال پیدا کریں جس سے لاشیں گریں گی اور ان لاشوں پر پھر سیاست کرتے ہوئے حکومت کیلئے مشکلات پیدا کی جائیں۔ کہا جائے گا کہ عمران خان عوام کے ہمدرد بنتے تھے اور آج اقتدار میں آکر ان کی لاشیں گرا رہے ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ 12اکتوبر کو مریم نواز نے لاہور کے تاریخی موچی دروازے میں جلسہ رکھا ہے کیونکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حلقہ 124میں ضمنی الیکشن میں کھڑے ہیں اور یہ تاریخ مارشل کی یادگار بھی ہے۔ پروگرام کے میزبان سعید قاضی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد یہ مریم نواز کی پہلی تقریر ہو گی۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ تاریخ شاہد خاقان عباسی

کی الیکشن مہم کے سلسلے میں آخری دن بھی ہے اور اسی وجہ سے یہ تاریخ جلسے کیلئے رکھی گئی ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزاحمت کے حوالے سے جب ہم نے حکومتی ترجمان سے پوچھا کہ یہ لوگ تو خون خرابہ کروانے لگے ہیں تو اس پر حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح احکامات جاری کر دئیے ہیں کہ تجاوزات

اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی آڑ میں کسی غریب کو نہ چھیڑا جائے۔ اس موقع پر پروگرام کے میزبان سعید قاضی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن غریب لوگوں نے قبضہ مافیا سے یہ دکانیں خرید رکھی ہیں اور وہاں بیٹھ کر حق حلال کما رہے ہیں ان لوگوں کا خیال رکھا جائے، ان کے کاروبار کو خراب نہ کیا جائے، کیونکہ جب میں نے ان جگہوں کا دورہ کیا

تو وہاں لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ ان جگہوں کی انہوں نے قیمت دیکر خریدا ہے، یہ لوگ ناجائز کام کرتے رہے ، یہ واردات کرتے رہے اور ایل ڈی اے سمیت سب ادارے دیکھتے رہے اور کوئی کچھ نہیں بولا ، اب ہم کہاں جائیں؟سعید قاضی نے اس موقع پر تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو یا تو متبادل جگہ فراہم کی جائے یا ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ چوہدری غلام حسین کا

کہناتھا کہ وزیراعلیٰ نے احکامات جاری کر دئیے ہیں کہ غریب افراد کو نہ چھیڑا جائے۔ ان میں کچی آبادیاں، تھڑے والے شامل ہیں تاہم وزیراعلیٰ نے بھی حکم دیا ہے کہ کسی قبضہ مافیا اور بڑے تجاوزات مافیا کو نہ بخشا جائے، اور جن لوگوں نے سرکاری زمین اور لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے ان کو نیست و نابود کیا جائے اور کسی مزاحمت کی فکر نہ کی جائے اور جو لاہور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کئے ہیں ان پر من و عن عمل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…