منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی تھانے میں گھس کر بدمعاشی، حوالات میں بند ملزم کو چھڑوا کر ساتھ لے گئے، افسوسناک واقعہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018 |

حیدر آباد(آ ئی این پی)پا کستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدرعلی ہنگورو کی تھانہ مکی شاہ میں پولیس افسر اور اہلکاروں سے تلخ کلامی و بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف حیدرآباد کے سابق صدرعلی ہنگوروایڈووکیٹ نے تھانہ مکی شاہ میں پولیس افسر اور اہلکاروں سے تلخ کلامی و بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ہنگورو نے سگریٹ پیتے ہوئے ڈیوٹی پرموجود اے ایس آئی ساجد الیاس سے تلخ کلامی کی، پولیس افسر نے انہیں سگریٹ پینے سے منع کیا جس پر علی ہنگورو نے پولیس افسر کو کہا کہ تم مجھے تمیز سکھا گے، میرا یہی طریقہ ہے، سگریٹ پی رہا ہوں کوئی چرس نہیں، ہمیں پولیس کو سیدھا کرنے کا ٹھیکا ملا ہوا ہے، جو غلط ہوگا اسے سیدھا کریں گے۔واقعے سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکی شاہ سلمان فاروقی کا کہنا تھا کہ ہیرآباد کے رہائشی کی کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا دی تھی، جس سے کھمبے پر نصب ٹرانسفارمر گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، اور گرنے والا ٹرانسفارمر مقامی کنسٹرکشن کمپنی کا ذاتی ٹرانسفارمر تھا۔سلمان فاروقی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں فریقین کو تھانے میں بلا کر صلح کی درخواست کی تاہم علی ہنگورو 25 سے 30 افراد کولے کر تھانے میں گھس گئے اور ڈیوٹی افسر سمیت اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں بھی دیں، واقعے کی رپورٹ اعلی افسران کو بھجوا دی ہے۔دوسری جانب علی ہنگورو نے مقف پیش کیا ہے کہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے والی کار کا ڈرائیور غریب شخص ہے، اور پولیس حکام اس سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے تھے، میں ڈرائیور کے اہلِ خانہ اور اہلِ محلہ سمیت تھانے پہنچا تو ڈیوٹی پر موجود وردی کے بغیر اہلکار نے بدتمیزی شروع کردی اور سازش کے تحت ویڈیو بنا کر وائرل کی گئی۔ واقعے کے حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس کروں گا اور تمام حقائق بے نقاب کروں گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حیدر آباد کے سابق ضلعی صدر نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر عملے سے بدتمیزی کی اور تھانے سے ٹریفک حادثے میں ملوث ملزم کو چھڑوا کر لے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…