اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف نے نواز شریف کو بھی منا لیا،کیا کوئی ڈیل ہو رہی ہے؟ تحریک انصاف کے دھرنوں کا جواب دینے کا وقت آگیا ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے کیا پلان تیار کر لیا ؟بڑی خبر آگئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف بھی اداروں کیساتھ چلنا چاہتے ہیں، مشاہد اللہ، تحریک انصاف کو لانے والے خود پریشان ہیں مگر ڈیل نہیں ، اگر ڈیل کرنا ہوتی تو اتنی تکلیف برداشت کرنے کی کیا ضرورت تھی، جاوید لطیف، تبدیلی کا واحدراستہ صرف ”ووٹ“ہے پی ٹی آئی نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ وفا ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہم حکمران جماعت کو وقت دینے کیلئے تیار ہیں

لیکن انہوں نے ماضی میں ن لیگ یا پیپلزپارٹی کو وقت نہیں دیا۔ مرتضیٰ وہاب نے دھرنا2014کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں کا مقصدلیگی حکومت کا خاتمہ تھا ،سول نافرمانی کی تحریک اور ہنڈی سے پیسہ منتقلی کی باتیں بھی اسی غرض سے کی گئیں ہم سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو لایا گیا ہے ،مرتضیٰ وہاب، ن لیگ کوکوئی ڈیل نہیں ملے گی، عثمان ڈار۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بھی اداروں کیساتھ چلنا چاہتے تھے اسی لئے جب میں نے لندن پلان کا ذکر کیا تو مجھ سے زبردستی استعفیٰ لیا گیا، نواز شریف شہباز شریف میں اختلاف نہیں دونوں ایک ہی نعرے تلے جمع ہیں اور وہ ہے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘جاوید لطیف نے کہا کہ رانامشہود کی یہ بات ٹھیک ہے کہ تحریک انصاف کو لانے والے خود پریشان ہیں مگر ڈیل کی بات ٹھیک نہیں اگرڈیل کرنا ہوتی تو اتنی تکلیف برداشت کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا کہ جیسے آج سب ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر افسوس کرتے ہیں ہم بیس سال بعد نوازشریف کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بھی مذمت کررہے ہوں گے لیکن اس وقت کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ یہ ہم پر ڈیل کا الزام لگاتے تھے لیکن آج ن لیگ کے سینئر وزیر نے ڈیل کی باتیں کی ہیں

ن لیگ کوکوئی ڈیل نہیں ملے گی ۔رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تبدیلی کا واحدراستہ صرف ”ووٹ“ہے پی ٹی آئی نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ وفا ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہم حکمران جماعت کو وقت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن انہوں نے ماضی میں ن لیگ یا پیپلزپارٹی کو وقت نہیں دیا۔ مرتضیٰ وہاب نے دھرنا2014کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں کا مقصدلیگی حکومت کا خاتمہ تھا ،سول نافرمانی کی تحریک اور ہنڈی سے پیسہ منتقلی کی باتیں بھی اسی غرض سے کی گئیں ہم سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو لایا گیا ہے لیکن ہم نظام کو تباہ نہیں کریں گے پارلیمنٹ میں رہ کراپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…