اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کے پالتو کتے کیلئے سرکاری گاڑی مختص کردی گئی،ہیلی کاپٹر اب کس مقصد کیلئے استعمال ہوتاہے؟ انکشاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے پالتو کتے کیلئے سرکاری گاڑی مختص کردی گئی،ہیلی کاپٹر اب کس مقصد کیلئے استعمال ہوتاہے؟ انکشاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسوں اور وزیراعظم ہاؤس کے باتھ رومز کی ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے

کہا ہے کہ اگر ہم بھی ان کی طرح چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ایشو بنانا چاہیں تو بناسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح تو وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر میں اب صرف وزیراعظم عمران خان نہیں بلکہ ان کے ساتھ ان کا کتا بھی سفر کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ وزیراعظم کا کتا کیوں ہیلی کاپٹر پر سفر کرتاہے، سلیم صافی نے انکشاف کیا کہ اب اس کتے کے لئے سرکاری گاڑی میں ڈالہ بنادیاگیا ہے اور اب سرکاری ڈرائیور اس کتے کو بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا لے کرجاتاہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چھوٹی چھوٹی چیزوں میں دوسروں کو الجھائے رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ فیصل جاوید جو عمران خان کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسوں کی ویڈیوبنائی اور اس کے بعد بابر بن عطاء نے وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم بھی دکھائے اگر یہ بات ہے تو پھر وزیراعظم عمران خان کا پالتو کتا سرکاکری ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑی میں کیسے سفر کرتاہے؟ سرکاری گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کو ایک کتے کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…