جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لوٹے کا بھائی ہمارا سینیٹر ہے ،عمران خان وعدے پورے کرو ورنہ معافی مانگ کر گھر جاؤ لوگ معاف کر دینگے ‘خواجہ سعد رفیق نے کھری کھری سنادیں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ میرا مخالف لوٹا ہے جو نواز شریف کا نہ بنا پرویز مشرف کا نہ بنا عمران خان صاحب وہ آپکا بھی نہیں بنے گا ،پنجاب کا وزیر اعلی لوٹا آدھی کا بینہ لوٹا کیا یہی نیا پاکستان ہے ؟عمران خان وعدے پورے کروں ورنہ معافی مانگ کر گھر جاؤ لوگ معاف کر دینگے ۔ ان خیالا ت کااظہارخواجہ سعد رفیق نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ میرا مخالف لوٹا ہے جو نواز شریف کا نہ بنا پرویز مشرف کا نہ بنا عمران خان صاحب وہ آپکا بھی نہیں بنے گا ،پنجاب کا وزیر اعلی لوٹا آدھی کا بینہ لوٹا کیا یہی نیا پاکستان ہے ؟عمران خان وعدے پورے کروں ورنہ معافی مانگ کر گھر جاؤ لوگ معاف کر دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اس امیر ترین لوٹے کے کاروبار پر بات نہیں کی،ایک سرکاری افسر کا لوٹا بیٹا اربوں ڈالر کا مالک کیسے بن گیا ،لوٹے کا بھائی ہمارا سینیٹر ہے وہ ن لیگ کے لیے ووٹ مانگنے کیوں نہیں آتا،پی ٹی آئی والوں یہ لوٹا آپکا امیدوار نہیں یہ ہار گیا تو عمران خان آئندہ کسی لوٹے کو ٹکٹ نہیں دینگے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا وزیر اعلی لوٹا آدھی کا بینہ لوٹا کیا یہی نیا پاکستان ہے ؟مجھے گھیرنے کے حربے سوچے جا رہے ہیں مجھے گھیرے میں لینے کے لیے وفاقی حکومت زور لگا رہی ہے ،عمران خان نفرت کی سیاست آپ کے بھی حق میں نہیں عمران خان وعدے پورے کروں ورنہ معافی مانگ کر گھر جاؤ لوگ معاف کر دینگے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مجھے قومی اسمبلی میں اس لیے نہیں جانے دیتے انہیں میری آواز سے ڈر لگتا ہے ،قومی اسمبلی میں گیا تو پوچھوں گا بھینس بیچ کر کیا ملک چلتا ہے یہ بھی پوچھوں گا چند مانگ کر کونسا ملک چلتا ہے ،میرا مخالف بولتا نہیں میں ماں اور باپ کو قربان کر دیا لیکن میری آواز بند نہیں کرائی جا سکی اب گلی اور محل والوں کے درمیان مقابلہ ہے میرے والد کو مارا مجھے بھی مار دو میری آواز بند نہیں ہوگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…