ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت پاکستان نے ایران سعودی عرب تنازعے کے بارے میں نئی پالیسی کا اعلان کردیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو توسیع دی جائے گی اور اس معاملے پر ماضی میں کئے گئے معاہدوں کی پاسداری بھی کی جائے گی توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں بیرون دنیا سے بہت بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے ،ریکو ڈیک منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ایران سعودی عرب تنازعے میں ہم غیر جانبدار ہیں

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے ساتھ توانائی کے منصوبوں پربات چیت ہوئی ہے پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کرے گا توانائی اور پٹرولیم کی صنعت میں بیرون دنیا سے بہت بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے ہمارا مفاد ہے کہ سی پیک کے توسط سے پاکستان میں اہمیت کا حامل ہے ہماری کوشش ہو گی کہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھایا جا سکے ہم ایران او رسعودی عرب کے معاملے پر غیر جانبدار ہیں ہمارے اقتصادی طور پر ایران اور سعودی عرب سے تعلقات مضبوط ہونے چاہئے ہم اقتصادی نظریے سے چیزوں کو آگے بڑھائیں گے فواد چوہدری نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے ہماری حکومت آنے کے بعد سے پہلے پاکستان کا دورہ کیا ہمارے ایران سے اچھے تعلقات ہیں ہمارے دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں وزیراعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لیڈران سے بھ ملاقاتیں کی ہیں۔ سی پیک منصوبے کو توسیع دی جائے گی محدود نہیں کیا جائے گا چین سے کئے جانے والے سی پیک کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی سی پیک پر وزیر منصوبہ بندی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے ہم تمام معاملات کے صاف وشفاف انداز میں لے کر چلیں گے۔  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو توسیع دی جائے گی اور اس معاملے پر ماضی میں کئے گئے معاہدوں کی پاسداری بھی کی جائے گی توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں بیرون دنیا سے بہت بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…