جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

ننھی ارمش کو قتل کرنے والی ماں نے اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا،سگی ماں اپنی ہی معصوم بیٹی کی قاتل کیسے بنی؟ انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 30  ستمبر‬‮  2018 |

حیدر آباد(این این آئی)ننھی ارمش کو قتل کرنے والی ماں نے شگفتہ ناز اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اپنی بیٹی کی زندگی لینے کا اقرار کیا گیا ہے۔حیدرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمہ شگفتہ ناز کو بی سیکشن پولیس نے فرسٹ سول جج کی عدالت میں اتوار کے روز پیش کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزمہ شگفتہ ناز نے دفعہ 164 سی آر پی سی کے تحت اعترافی بیان رکارڈ کرایا، عدالت نے ملزمہ کو تین روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گھریلو ناچاکی کے باعث اس نے یہ سنگین قدم اٹھایا۔ ملزمہ نے بتایاکہ اسے شوہر اور سسرال والوں کی جانب سے تشدد کا سامنا تھا، معمولی جھگڑوں پر بھی شوہر اسے طلاق اور دوسری شادی کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔شگفتہ کے مطابق وہ ان روز روز کی جھڑپوں کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، اسی وجہ سے خود کو اور بچی کو مارنے کا ارادہ کیا تھا۔ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے شوہر آفتاب نے ملزمہ کو طلاق دینے کا ارداہ بنا لیا تھا، معاملہ کو جانتے ہوئے وہ انتہائی ذہنی دباؤ میں آگئی تھی کہ طلاق کے بعد اگر شوہر نے بچی کو بھی اپنے پاس رکھ لیا تو وہ کیا کرے گی۔شگفتہ نے کہاکہ وہ کئی روز سے اس قتل کی منصوبہ بندی کر رہی تھی اس کا پلان تھا کہ وہ بچی کو قتل کر لینے کے بعد خود بھی خودکشی کر لے گی، ملزمہ نے قتل کی واردات کی معلومات دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اس نے ننھی ارمش کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو ایک بیگ میں ڈالا اور قریبی علاقے میں پھینک آئی تھی۔ملزمہ شگفتہ نازنے کہاکہ اس کا تعلق اچھے خاندان سے ہے مگر گھریلو ناچاکی اور اور سسرال والوں کے برے سلوک کے باعث وہ یہ سنگین قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…