منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت آ گئی ،عمران خان کی حکومت گرانا کوئی مشکل نہیں ،ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 131کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرتے ،حکومت گرانا چاہئیں تو کوئی مشکل نہیں مگر جمہوریت کی خاطر ایسا نہیں کریں گے ، آج پی ٹی آئی کی حکومت جگ ہنسائی کا ذریعہ بن چکی ہے،عمران خان ڈلیور کرکے دکھائیں یا پھر ایک طرف ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ

میں اپنے کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا، 14 اکتوبر کو این اے 131میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ اس ضمنی الیکشن کی ضرورت نہ پڑتی اگر عمران اپنی بات پر پورا اترتے اور بہتر ہوتا کہ عمران اس حلقے کی دوبارہ گنتی کرا لیتے، اب میرے مقابلے میں عمران نے میری جماعت کا مسترد شدہ بندہ کھڑا کر دیا مگر پاکستان کا ووٹر سیاسی وفاداریاں بدلنا پسند نہیں کرتا، حیرت ہے کہ ہم اوپر الیکشن ہار گئے اور نیچے دونوں سیٹیں ہم جیت گئے، افسوس ہے کہ کچھ لوگ اسلام آباد سے آ کر لاہور کے اداروں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی خبر ہے کہ نیا پاکستان بن چکا ہے، جو وعدے کیے تھے پورا کرنے کا وقت آ گیا، ہم عمران کو گرانا چاہتے ہیں نہ ان کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں، ہم نے دھرنا اس لیے نہیں دیا کہ جیسی بھی جمہوریت ہے چلتی رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ایوانوں سے ابھی تک ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، خبریں یہ ہیں کہ چینی، آٹا، گیس، پٹرول، سیمنٹ، سب کچھ مہنگا ہو چکا ہے،جو غریب ہیلمٹ نہیں پہنتا دس گنا جرمانہ کر دیا جاتا ہے۔عمران صاحب کو احتساب کا جو شوق ہے بہت جلد اتر جائے گا، ہمیں چاپ بھی سنائی دیتی ہے ہم سرگوشیاں بھی سن لیتے ہیں،ہم آپ کو حکومت کو گرانا چاہیں تو ہمارے لیے مشکل نہیں مگر جمہوریت کی خاطر ایسا نہیں کریں گے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت جگ ہنسائی کا ذریعہ

بن چکی ہے،کبھی حکومت امریکہ سے کبھی بھارت سے ہمیں شرمندہ کر دیتے ہیں،کبھی آپ دس کروڑ کے اشتہار دیتے ہیں، کبھی 40 کروڑ کی گاڑیاں بیچ دیتے ہیں، ہمارا دور بھی ایسا تھا ہم نے کام کیے مگر چندہ نہیں لیا، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے کوئی راکٹ سائنس نہیں، ہم زمین لے چکے ہیں، ڈیم بننا قومی فریضہ ہے اس کے لیے سب سپورٹ کریں گے، بس اتنا کہوں گا کہ نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت آ گئی ہے،اب عمران خان ڈلیور کرکے دکھائیں یا پھر ایک طرف ہو جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ

جو کبھی کونسلر نہیں بن سکا آج ہمارا وزیر اعظم بن چکا ہے، وزیر اعظم کو پتہ ہی نہیں اسمبلی کے کیا اطوار اور طریقے ہیں،ایک وزیر اطلاعات بنا لیا ہے جو چوتھی جماعت کا ترجمان ہے، آپ لوگ شیشے کے گھر میں رہتے ہیں، کسی کے گھر تک نہ پہنچیں۔علاوہ ازیں خواجہ سعید رفیق نے اپنی ٹویٹر اکاؤنٹ پر حلقہ این اے 131سے اپنے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوارہمایوں اختر کی گزشتہ دور میں مسلم لیگ (ن) سے ٹکٹ وصولی کی درخواست کے حوالے سے فارم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم غلط ہیں تو ہم سے ٹکٹ کیوں مانگا تھا ،ٹکٹ ملے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکن نہ ملے تو پاکستان تحریک انصاف کے ، جھوٹے اور لوٹے بدلیں گے پاکستان یا منافقت تیرا ہی آسرا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…