منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہر منصوبے میں بھاری مال کھایا گیا ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اورنج لائن ٹرین سمیت اہم منصوبوں کے بارے میں بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت کے سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین سمیت کسی منصوبے کو رول بیک نہیں کیا جائے گا ،اپنے وسائل میں رہتے ہوئے نیک نیتی کے ساتھ کوشش کرینگے کہ حالات کا بہتر سے بہتر حل نکالا جائے ،خزانہ خالی ہے سابقہ حکومت اوور پیمنٹ کر گئی ہے اور اگر موجودہ حکومت آئندہ 4سال کوئی ایک بھی نیا منصوبہ نہ شروع کرے تو پھر بھی جاری منصوبوں کی تکمیل انتہائی مشکل مرحلہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے پیروکار نہیں کہ سابقہ حکومت کے منصوبوں کو صرف اس لیے بند کر دیں کہ اُن پر ہماری تختی نہیں لگی ،انہوں نے کہا کہ خزانہ خالی ہے ،نواز لیگ کی حکومت نے پنجاب میں بھی لوٹ مار کی انتہا کر دی اور میگا منصوبوں کے نام پر کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی گئیں اور ہر منصوبے میں بھاری مال کھایا گیا ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے باوجود یہ پیسہ عوام کے ٹیکسوں کی آمدن سے خر چ کیا گیا جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ کسی بھی منصوبے پر مستقل طور پر سبسڈی دینا نا ممکن ہے اور یہ قومی خزانے پر ظلم اور بہت بڑا بوجھ ہے جس کی کوئی بھی حکومت متحمل نہیں ہو سکتی ، انہوں نے کہا کہ بھکی سمیت بجلی کے تمام منصوبے سفید ہاتھی ہیں جن کی لاگت میں دانستہ طور پر نا قابل یقین حد تک اضافہ کیا گیا تاکہ اپنی جیبیں بھری جا سکیں ، عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ عوام کی ترجیحات تعلیم ،صحت اور پینے کا صاف پانی تھا جسے ماضی میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ابھی صاف پانی منصوبے میں مزید ہوش ربا حقائق سامنے آنے والے ہیں کہ کیسے بڑے نے چھوٹے اور چھوٹے نے اُس سے چھوٹے میاں صاحب کو نوازا ۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ نیا بلدیاتی نظام گراس روٹ لیول پر صوبے کی حالت بدلے گا اور عوام کے ترقیاتی مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہونگے ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کومالی و انتظامی لحاظ سے با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں مادرپدر آزاد نہیں چھوڑا جائے گا اور اُن پر باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس کا ایسا نظام ہوگا جس میں آڈٹ کی 10بڑی کمپنیوں کو اختیار ات سونپے جائیں گے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ بلدیاتی نمائندوں کو ایسے اختیارات دینے جا رہے ہیں

جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، ایک اور سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ ملک بھر کی نظریں پنجاب پر ہیں اور انشاء اللہ عمران خان کی ٹیم اُن کی توقعات پر پورا اترے گی اور صوبے میں 100دن کے پلان کیلئے عملی نتائج سامنے لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ مجھے قیادت کی طرف سے جو بھی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں اُن سے عہدہ بر آ ہونے کیلئے پوری لگن اور ہمت کے ساتھ کام ہو رہا ہے انشاء اللہ پنجاب ہر شعبے میں سبقت لے گا اور تبدیلی کے سفر میں زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرینگے اور عوام کی توقعات کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…