ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بیٹھنا چاہیے ، گیارہ قومی نشستوں میں سے کتنی نشستیں تحریک انصاف جیت جائیگی ٗوزیراطلاعات فواد چودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں سر کاری مداخلت نہیں ہوگی ٗ گیارہ قومی نشستوں میں سے اکثریتی نشستیں تحریک انصاف جیت جائیگی ٗ موجودہ بیورکریسی کی اخلاقی تربیت آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کی ہوئی ہے ٗہماری بیورو کریسی مختلف ہوگی ٗمشاہد اللہ کے بیان پر رد عمل سینٹ میں دونگا ٗ پی اے سی کے چیئرمین کے حوالے سے میری موقف مختلف ہے ٗ دودھ کی رکھوالے پر بلے کو نہیں بیٹھنا چاہیے ٗ

حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی ٗملک بھر میں صفائی کے حوالے سے منظم مہم شروع کی جارہی ہے ٗ سر سبز و شاداب اور صاف پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ ہفتہ کو بنی گالہ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ہفتہ اور اتوار کو بنی گالہ آتے ہیں اور ان کی زیر صدارت پارٹی سے متعلق میٹنگز ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاحت سے متعلق بھی اجلاس ہوا اور ملک بھر میں صفائی کے حوالے سے منظم مہم شروع کی جارہی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سر سبز و شاداب اور صاف پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ۔وزیر اطلاعات نے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں تمام امیدواروں کا تعارفی سیشن ہوا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا کردار بھی زیر بحث آیا ٗوزیراعظم نے پارٹی کی تنظیم سے متعلق بات چیت کی ٗ انشاء اللہ الیکشن کے نتائج تحریک کے حق میں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ہم مسلم لیگ (ن)جیسے ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے ٗ حکومت نے کسی بھی حلقے میں کوئی انتظامی تبدیلی نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے چناؤ کیلئے مقامی حالات کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے گیارہ قومی نشستوں میں سے اکثریتی نشستیں تحریک انصاف جیت جائے گی ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ

انتخابات میں سر کاری مداخلت نہیں ہوگی ٗ امیدوار کو شکایت ہے کہ انتظامیہ ہم سے تعاون نہیں کر رہی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ موجودہ بیورکریسی کی اخلاقی تربیت آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کی ہوئی ہے ٗہماری بیورو کریسی مختلف ہوگی ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما مشاہد اللہ کے سینٹ میں بیان پر سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ

ہر خواہش پر دم نکلے تاہم میں ابھی بات نہیں کروں گاٗ سینٹ میں بات کروں گا اور امید ہے طبیعت ٹھیک ہوجائیگی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پی اے سی کے چیئرمین کے حوالے سے میری موقف مختلف ہے ٗ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بیٹھنا چاہیے لیکن حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سرکار ی خزانے کے تحفظ میں غیر سنجیدگی نہیں دکھا سکتے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…