بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا وہ عہدیدار جو 1995 میں بھرتی ہوا اور اب 50لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لیتا ہے ، کیا آپ جانتے ہیں یہ کون ہے ؟حیران کن نکشاف کر دیا گیا ‎

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے جہانگیر خان ترین کی کرپشن کیس میں نااہلی سے متعلق کہا ہے کہ ملک میں جو بھی کرپشن کرے گا اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔جمعہ کوسندھ اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا نے جہانگیر خان ترین کی کرپشن کیس میں نااہلی سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو

کچھ ہوا اچھا ہوا، ملک میں جو بھی کرپشن کرے گا اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ڈاکٹر سیما ضیا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ این آئی وی سی ڈی کے ڈائریکٹر ندیم قمر کس کے منظور نظر ہیں؟ وہ 1995 میں سینیئررجسٹرار کے طور پر آئے اور اس وقت ان کی تنخواہ 50 لاکھ روپے ہے، انہوں نے ایسا کیا کیا جو اتنی خطیر رقم انہیں ماہوار دی جارہی ہے اور انہیں کئی بار ری اپائینٹ کیا گیا۔ ڈاکٹرندیم قمر بغیر ٹینڈر من پسند لوگوں کو ادویات اور آلات کی خریداری کے ٹھیکے دے چکے ہیں اور ان کے خلاف نیب ریفرنسز ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرجن ڈاکٹر ندیم رضوی دہری شہریت کے حامل ہیں، ان کے پاس پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن نہیں، وہ 6 ماہ ملک سے باہر اور 6 ماہ پاکستان میں ہوتے ہیں۔ڈاکٹر سمیا ضیا کے اعتراضات پر جواب دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم رضوی اپنے صوبے کے لوگوں کی خدمت کرنے بیرون ملک سے آئے ہیں ڈاکٹرندیم قمر کی ملازمت میں توسیع کے لیے تمام قواعد پورے کیے گیے، ندیم رضوی اور ڈاکٹر ندیم قمر پر الزامات غلط ہیں۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی صورتحال تنائو کا شکار رہی۔ اجلاس شروع ہوا تو پیپلزپارٹی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے یکساں مطالبہ کیا گیا کہ پہلے دوسرا فریق معافی مانگے تبھی اجلاس کی کارروائی چل سکے گی۔ایوان سے خطاب میںشرجیل میمن نے کہاکہ اپوزیشن نے ابتدا کی ہے وہی معافی مانگے۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ حکومت کو معافی مانگنا ہو گی۔ طے کیا گیا تھا کہ اجلاس سے قبل حزب اقتدار گزشتہ روز کے بیان پر معافی مانگے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…