اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف اور زرداری عدالتوں میں دھکے کیوں کھا رہےہیں؟ عمران خان نے کیا کام شروع کر دیا ہے؟جاوید چوہدری نے اہم فیصلوں سے قبل وزیراعظم کو خبردار کر دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کو مستقبل میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے جان لینا چاہیئے اس وقت ماضی کے دو صدر اور چار سابق وزیراعظم عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔جاوید چوہدری نے عمران خان کو مستقبل میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے خبردار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف صحافی ، تجزیہ کار و کالم نگار جاوید چوہدری کا کہنا ہے

کہ وزیراعظم عمران خان کو ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا پڑیگا،چاہے وہ ذلفی بخاری کا تقرر ہو یا پھر نعیم الحق کو سیاسی امور کا معاون خصوصی بنانا یاعون چوہدری جیسے ذاتی ملازم کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر لگانا ہو۔فیاض الحسن چوہان کی خوبصورت گفتگو ہو یا پھر مراد سعید کو اسٹیٹ منسٹر بنانایا پھر 11کروڑ لوگوں کا صوبہ پنجاب سردار عثمان بزدار جیسے نا تجربہ کار کے ہاتھوں میں دینا ۔جو کہ اعتماد اور تعلیم سے محروم شخص ہو۔بہر حال ان تمام چیزوںکے ذمہ دار عمران خان ہی تصورہونگے۔جاوید چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ریڈیو ملازمین نے جب احتجاج کیا تو حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا وہ حکومت جو 100 لوگوں کا دباؤ برداشت نہ کر سکے وہ احتساب، میرٹ اور کشکول توڑنے کے بڑے بڑے وعدوں پر کیسے عمل کرے گی؟۔لہذا میرا وزیر اعظم عمران خان کو ایک مشورہ ہے کہ وزیراعظم کو مستقبل میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے جان لینا چاہئے کہ اس وقت ماضی کے دو صدر اورچار سابق وزرائے اعظم عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں، عمران خان احتیاط سے چلیں اور ٹھیک فیصلے کریں۔ورنہ عمران خان بھی عدالتوں کے دھکے کھانے والے وزرائے اعظم میں شامل ہو جائیں گے۔عمران خان بھی غیر قانونی تقرریوں، ماڈل ٹاؤن جیسے سانحہ یا پھر کسی دوسرے کی کرپشن کا حساب دینے پر مجبور ہو جائیںگے۔لہٰذاوزیراعظم کو چاہئے کہ وہ احتیاط سے چلیں اور سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…