جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں نااہلی سے متعلق درخواست مسترد ہونے کے بعد جہانگیر ترین بھی میدان میں، ایسا ردعمل سامنے آ گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق نظرثانی کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے، اس موقع پر جب جہانگیر ترین سے سوال پوچھا گیا کہ ن لیگ کے خواجہ آصف کو بھی نا اہلی کیس میں ریلیف ملا تھا اس متعلق آپ کیا کہیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اسی فیصلے کی وجہ سے پرامید تھا مگر آج کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن یہ عدالتی فیصلہ ہے اس سے متعلق بات نہیں کروں گا،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی اہلیت اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کی۔عدالت لارجر بنچ بنانے کی حنیف عباسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔دوران سماعت ریماکرس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ فیصلہ دینے کے بعد نظرثانی پر 8 منٹ میں فیصلہ دیا گیا،کتنے ارب روپے پاکستان سے باہر لے کر گئے ہیں؟ اب ایک مہم چلی ہوئی ہے کہ پیسے بیرون ملک سے واپس لائے جائیں،اتنے بڑے لیڈر نے پیسے واپس کرنے کے لیے کیا سوچا ، کمپنی میں شیئرز خریدے ہم ازخود نوٹس لے سکتے ہیں،ہم مقدمہ ازسرنو نہیں سن رہے،نئے دستاویزات نظرثانی میں دائر نہیں کیے جاسکتے، اب آپ جھانسہ دے رہے ہیں، کمپنی جہانگیر ترین نے بنائی، کیا لندن فلیٹس کی آف شور کمپنی فرشتے بنا کر چلے گئے،آف شور کمپنی فرشتوں نے تو نہیں بنائی،ہم نے دستاویزات بنانے کے لیے کئی مواقع فراہم کیے،مہربانی کر کے ازسرینو مقدمہ نا لڑیں اجازت نہیں ملے گی،پیسے چھپوانے کی ڈیوائس بنا لی،باہر فلیٹ آپ نے بنائے، تعمیر خود کروائی، رہتے وہاں ہیں،آپ نے ظاہری شناخت چھپا کر تفصیلات ظاہر نہیں کیں،ہم جہانگیر ترین کی ٹرسٹ ڈیڈ کو درست تسلیم نہیں کر رہے، آپ خود اپنے دلائل میں واضح نہیں ہیں،کمپنی کس نے بنائی، ایچ ایس بی سی نے آف شور کمپنی بنائی،کمپنی کیسے بنتی ہے اس کا پہلے بھی پوچھا تھا،

سارے کا سارا فراڈ کیا گیا،ایک آفس ہولڈر نے دھوکہ دہی کر کے پیسہ باہر بھجوایا۔اگر آرٹیکل 184 کے تحت کسی شخص کے خلاف مقدمات ہیں تو آپ کی درخواست خارج ہو جائے گی، ہمیں وہ قانونی وجہ بتائیں کہ کیوں لارجر بنچ تشکیل دیں،میں نے بھی ایک فیصلے میں یہی لکھا ہے،عدالت کا احترام کریں، عدالت کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں،دھیمی آواز میں بولیں، جو بات ابھی کر رہے ہیں کیا مرکزی کیس میں یہ بات کی گئی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ پرجوش نہ ہوں۔

ایک بڑی رقم کو پاکستان سے باہر لے جایا گیا۔عام شخص کی حیثیت سے آف شور کمپنی کے اثرات مختلف تھے۔ایک آفس ہولڈر کے لیے اثاثے ظاہر کرنا لازم ہیپاکستانی قانون میں اثاثے ظاہر کرنا لازم ہے،جہانگیر ترین نے اثاثے ظاہر نہیں کیے،ہم نے نیا قانون طے کیا ہے،متعدد مقدمات میں اثاثے چھپانے پر فیصلوں کی مثالیں موجود ہیں، اکرم شیخ نے کہاکہ ہم نے لارجر بینچ بنانے کی درخواست دی ہوئی ہے،مجھے عمومی القدر پر جانا ہے،سپریم کورٹ نے کہا یہ وہ مقدمہ نہیں جس میں سختی سے قانون کا اطلاق کیا جائے، پاناما نظرثانی فیصلہ ہوا،

ڈان اخبار جن کے بانی قائداعظم تھے انہوں نے فل کورٹ بنانے کی درخواست کی، شیخ رشید احمد کیس میں ایک جج صاحب نے تمام فیصلوں کا حوالہ دیا، 8 ماہ مقدمہ سنا گیا وقت دیا جائے،اقلیتی فیصلہ نہیں بلکہ اس میں سفارش چیف جسٹس کو کی گئی،شیخ رشید احمد کیس میں 7 سوالات اٹھائے گئے، قانون تمام افراد کے لیے ایک ہونا چاہیے، وکیل جہانگیر ترین نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 50 کروڑ روپے فیصلے میں لکھا ہوا ہے،میرے موکل نے ٹرسٹ کے حوالے سے دستاویزات دی ہیں، براہِ راست ٹرسٹ کے ساتھ میرے موکل کا کوئی تعلق نہیں ہے، آف شور کمپنی کے شیئرز ایچ ایس بی سی سے ای ایف جی میں منتقل ہوئے، پہلے آپ نے کہا تھا آپ کو نہیں پتا۔ابھی میرے ذہن میں نام آیا۔ اس وقت میرے پاس نہیں تھے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر اور شیئر ہولڈر بارے تفصیلات نہیں بتائی گئی، ای ایف جی آف شور کمپنی کی شیئر ہولڈر تھی،پہلے ٹرسٹ بنی، پھر ٹرسٹ نے جائیداد خریدی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…