بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہر پاکستانی شہری کے لئے کروڑوں روپے کمانے کا نادر موقع، حکومت نے عوام کیلئے حیرت انگیز منصوبے کا اعلان کردیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے وفاق اور پنجاب میں انفارمیشن کمیشن مکمل آنے والے چند دنوں میں کر لیا جائیگا ٗانفارمیشن کمیشن کے قیام کیساتھ ہی آر ٹی آئی قوانین پر عمل درآمد مزید تیز اور اور موثر ہوجائیگا ٗ کے پی کے کے بعد وفاق میں بھی وسل بلور ایکٹ لایا جارہا ہے

جس کے تحت کرپشن یا بدعنوانی،لوٹی ہوئی قومی دولت کی نشاندہی کرنے والے کو 20فیصد دیا جائے گا اور اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔وہ جمعرات کو وزارت اطلاعات و نشریات اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کے اشتراک سے آر ٹی آئی کے عالمی دن کی مناسبت سے پی ٹی آئی حکومت کی شفافیت اور اطلاعات تک رسائی کے وژن کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کر رہے تھے ۔ایس ایس ڈی او کے سید کوثر عباس،ایگزیکٹو ڈائریکٹر مریم کے علاوہ شرکاء کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جمہوریت میں آر ٹی آئی ایک پلر اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، عوام کو سب کچھ معلوم ہونا چاہیے اور عوام کو ہر عوامی مفاد کے معاملے تک مکمل رسائی ہونی چاہیے ،اطلاعات تک رسائی ایک اہم قانون سازی ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں آر ٹی آئی کے حوالے سے سب سے پہلے قانون سازی کی تھی اور سب سے پہلے انفارمیشن کمشن کے پی کے میں بھی مکمل ہوا اور آر ٹی آئی پر عملدرآمد کے لئے فعال کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وفاق اور پنجاب میں ترجیح بنیادوں پر انفارمیشن کمشن مکمل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ،آئندہ چند دنوں میں وفاق اورپنجاب میں انفارمیشن کمشن مکمل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ انفارمیشن کمیشن مکمل ہونے کے بعد عوام کو ہر طرح کی اطلاعات تک رسائی ممکن ہوسکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک ہی دن میں 800 لوگوں کو ریڈیو پاکستان میں ریگولر کیا اور اس کے ساتھ ساتھ 1996ء والے ملازمین کو بمعہ بقایا جات بحال کیا جس سے ریڈیو پاکستان پر ایک کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وٹس ایپ اتنا بڑا سسٹم ہے جو پوری دنیا میں چل رہا ہے اس سسٹم کو صرف 20 لوگ چلا رہے ہیں۔وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وسل بلور ایکٹ لائے جو کامیاب رہا اب وفاق میں بھی وسل بلور ایکٹ لارہے ہیں ،

وزیر اعظم کی ہدایات پر قائم ہونے والے اینٹی کرپشن یونٹ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے بعد کام کررہا ہے ، وسل بلور ایکٹ کے تحت لوٹی ہوئی دولت کی نشاندہی کرنے والے کو 20 فیصد دیا جائے گا ۔ایس ایس ڈی او کے سید کوثر عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اطلاعات تک رسائی قانون کے لئے سنجیدہ کوششیں کیں ہیں ،سب سے پہلے کے پی کے میں انفارمیشن کمیشن مکمل ہوا اور فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ وفاق اور پنجاب میں بھی جلد انفارمیشن کمیشن مکمل ہوجائے گا انفارمیشن کمیشن مکمل ہونے سے اطلاعات تک رسائی میں مزید بہتری اور آسانی ہوگی اور اس ضمن میں پیش آنے والی رکاوٹیں بھی انفارمیشن کمیشن کے ذریعے دور ہوسکیں گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…