جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف کی آٹھوں بھینسیں نیلام، مجموعی طور پر کتنے روپے میں خریدی گئیں، کٹا کتنے میں بکا؟ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل، تمام بھینسیں نیلام کر دی گئیں، 23لاکھ2زار میں 8بھینسوں کو فروخت کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام بھینسیں نیلام کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم ہائوس کی 8بھینسیں مجموعی طور پر 23لاکھ 8ہزار روپے میں فروخت کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی کا عمل ایک گھنٹے 20منٹ میں مکمل ہوا۔ پہلی بھینس 3لاکھ 85ہزار روپے میں فروخت ہوئی جبکہ تین بھینسیں نیلامی کیلئے پیش کی گئی تھیں جن میں سے دوسری بھینس 3لاکھ روپے میں اور تیسری بھینس تین لاکھ 30ہزار روپے کی فروخت ہوئی۔ان کے ساتھ چارکٹیاں بھی فروخت کی گئی ہیں جن میں سے ایک 3لاکھ پانچ ہزار، دوسری دو لاکھ 70ہزار ، تیسری دو لاکھ 15ہزار اور چوتھی کٹی ایک لاکھ 82ہزار میں نیلام ہوئیں جبکہ کٹے کی بھی حیران کن طور پر نیلامی بھاری قیمت 3لاکھ 15ہزار روپے میں عمل میں آئی۔ یوں مجموعی طور پر آٹھوں جانور 23لاکھ دو ہزار میں نیلام ہوئے۔ ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد اس موقع پر نیلامی میں شرکت کیلئے موجود تھی اور خریداروں میں سے کسی نے مریم نواز سے محبت کی وجہ سے بھینس خریدی جبکہ اس موقع پر چند خریداروں نے تحریک انصاف کی کفایت شعاری اور قومی خزانے کو فائدہ دینے کیلئے بھینسوں کی قیمت زیادہ لگائی۔بولی کے دوران بد نظمی بھی  دیکھنے میں آئی۔خریدار اور بولی لگانے والے آپس میں الجھ پڑے ۔نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں آٹھ بھینسوں کی نیلامی جاری ہے جس میں دو فروخت بھی ہو گئی  ہیں تاہم خریداروں نے شکوہ کیا۔بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے ، اس موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں بھینسوں کی بولی لگانے والے عملے  نے کہا ہے کہ یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینس لینی ہے لے ورنہ واپس چلا جائے ، خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہو گی ۔بھینسوں کی نیلامی کے دوران خریداروں اور بولی لگانے والے عملے کے دوران نوک جھونک بھی دیکھنے میں آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…