منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

”ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کی جمائما۔۔۔“ برطانوی اخبار نے وزیراعظم عمران خان کے سر پر بجلیاں گرا دیں، بڑا دھماکہ کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا ٹیرن وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے؟پاکستان میں معاملہ ایک بار پھر عدالت تک جا پہنچا، برطانوی اخبار نے ٹیرن وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیرن وائٹ معاملہ ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کیلئے بھیانک خواب کی طرح سامنے آکر کھڑا ہو گیا اور اس حوالے سے حقائق سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست عدالت

میں دائر کر دی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹیرن وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے اور عمران خان نے حقائق چھپائے ہیں ، حقائق کو سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ پاکستان میں تو یہ معاملہ پہلے بھی کئی بار ابھرا اور آندھی کے بعداٹھنے والی گرد کی طرح بیٹھ گیا تاہم اب ایک برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دھماکہ کر ڈالا ہے اور اپنی رپورٹ میں ٹیرن وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا ہے۔ اخبار اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ عمران خان نے ٹیرن وائٹ کو اس لئے اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا کیونکہ پاکستان ایک قدامت پسند ملک ہے جہاں شادی کے غیر پیدا ہونیوالے بچوں کو نہ تو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور نہ ہی خاندان میں اسے تسلیم کیا جاتا ہے۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ ٹیرن وائٹ جو کہ اس وقت 26سال کی ہو چکی ہے اور عمران خان کی جمائما خان سے شادی سے تین سال قبل مولود ہوئی اس وقت جمائما کی زیر کفالت ہے، ٹیرن وائٹ کی والدہ سیتا وائٹ کی وفات کے بعد جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹیرن وائٹ کو گود لے لیا ہے۔ ٹیرن کی والدہ سیتا وائٹ نے اپنی زندگی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح عمران خان اس کی بیٹی کو اپنا لیں تاہم عمران خان کے ٹیرن کو بیٹی ماننے سے انکار پر سیتا وائٹ نے اس حوالے سے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیااور 7سال بعد 2004ءمیں عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے

عمران خان کو ٹیریان کا باپ قرار دے دیا۔ اس مقدمہ کا فیصلہ آنے کے کچھ ہی دنوں بعد سیتا وائٹ کی موت واقع ہوگئی۔ٹیرن نیویارک اور لندن میں رہتی ہے جبکہ لندن میں وہ جمائما خان کیساتھ رہائش پذیر ہوتی ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کیساتھ ٹیرن ایک فیملی کی طرح خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے اور انہوں نے انسٹا گرام پر اپنا ایک گروپ فوٹو بھی حال ہی میں شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میکسیکو میں موجود ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ عمران خان تو آج بھی ٹیرن کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے تاہم جمائما خان کھلے عام اسے اپنی سوتیلی بیٹی کہتی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…