جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم ہاؤس میں کی گاڑیاں،اخبارات میں کتنے کروڑ کا اشتہار دیا گیااور کتنے کروڑ کی گاڑیاں بکیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں جو ڈرامہ ہواہے جس کیلئے اخبارات میں آٹھ کروڑ کا اشتہار دیا گیااور 20کروڑ کی گاڑیاں بکیں اور جن گاڑیوں کوبیچنے کیلئے اشتہار دیا گیا تھا ، ان میں سے ایک گاڑی بھی نہیں بکی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ

جہاں تک پاکستان کی ترقی کا سوال ہے تو ہم حکومت کی ٹانگیں اس لئے نہیں کھینچیں گے تاکہ ملک کا نقصان نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بعض معاملات میں اپوزیشن کوبھی سنجیدہ کردار اداکرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، ہمارے اوپر جوالزامات لگائے جاتے رہے وہ جھوٹ تھے کہ ہماری بھارت کے ساتھ ذاتی دوستیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں جو ڈرامہ ہواہے جس کیلئے اخبارات میں آٹھ کروڑ کا اشتہار دیا گیااور لیکن 20کروڑ کی گاڑیاں بکیں اور جن گاڑیوں کوبیچنے کیلئے اشتہار دیا گیا تھا ، ان میں سے ایک گاڑی بھی نہیں بکی۔ طارق فضل چودھری نے کہاکہ پورے پاکستان میں کوئی ایک بندہ بھی ایسا نہیں جو یہ کہے کہ انڈیا کہ ساتھ جنگ کرنی چاہئے۔ اس لئے ہم نے خطے میں امن کیلئے کوششیں کیں ،شر اور فتنے کیلئے کوششیں نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر تحریک انصاف انڈیا کے ساتھ جنگ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے ، گھوڑا بھی حاضر ہے اور اس کا میدان بھی حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیان بھی دیکھ لیں اور ان کے کام بھی دیکھ لیں ، ایک بات کرتے ہیں اور پھر اس پر یوٹرن لے لیتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…