پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی پر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے پاکستان اور بھارت پر پر امن طریقے اور باہمی مذاکرات سے تنازعات ختم کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان بہتر تعلقات جنوبی ایشیاء سمیت پورے دنیا کے امن اور ترقی کے لئے اہم ہیں ۔ بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیاء میں انتہائی دو اہم ممالک ہیں اور اس بات کو سراہا جائے گا اگر دونوں اپنے

دو طرفہ تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کر لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بحالی کی ثابت قدمی کی پیش رفت خطے اور پوری دنیا کے امن و ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مخلصانہ طور پر یہ امیدکرتے ہیں کہ دونوں ممالک آپس میں بات چیت کا عمل بڑھائیں گے اور مناسب طریقے سے اختلافات سے نمٹیں گے اپنے تعلقات بہتر بنائیں گے اور مشترکہ طور پر خطے کے امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ امریکہ چین تجارتی جنگ کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے چین امریکہ تجارتی اختلافات اور چین کی پوزیشن کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع کیا ہے اس حوالے سے چین کی پوزیشن انتہائی واضح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین کو اپنے تجارتی خسارے ، ملازمتوں کے مواقع نہ ہونے اور ڈبلیو ٹی او تک چین کی رسائی کا ذمہ دار قرار دینا بلا جواز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔ گزشتہ چالیس سالوں کے دوران امریکہ چین اقتصادیات اور تجارتی تعاون دونوں ملکوں کے عوام کے لئے باہمی طور پر فائدہ لایا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کو تجارتی مسائل مذاکرات ، مساواتی مشاورت ، عزت ووقار ، باہمی احترام سے حل کرنے چاہئیں نہ کہ تحفظ کے اقدامات اور طرف داری کے ذریعے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں امریکہ کا اپنا نقطہ نظر تھا اور ہر ایک نے اس کو دیکھا ہے ۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…