جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،مسلم لیگ کے امیدوار کے حق میں ووٹ در اصل یہودی لابی کے خلاف جہاد ہے،(ن) لیگ کے اہم رہنما نے بڑے دعوے کردیئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سنیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،مسلم لیگ کے امیدوار کے حق میں ووٹ در اصل یہودی لابی کے خلاف علم جہاد ہے،نواز شریف کو ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی سزا دی گئی،نواز شریف نے 130 ارب روپے بھاشا ڈیم کے لئے خرچ کئے اور اعلا ن کیا تھا کہ 2017 میں ہم یہ ڈیم اپنے وسائل سے بنائیں گے۔بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 بیرسٹر عقیل ملک کی

انتخابی مہم کے سلسلے میں کوہستان سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پر ہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سنیٹر چوہدری تنویر نیکہا کہ موجودہ حکومت یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،مسلم لیگ کے امیدوار کے حق میں ووٹ در اصل یہودی لابی کے خلاف علم جہاد ہے،نواز شریف کو ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی سزا دی گئی،دینی درس گاہیں اور مدراس السام کے قلعے ہیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دینی قوتوں کا راستہ روکا گیا،پی ٹی آئی نے تمام جماعتوں کا کچرا ایک جگہ جمع کردیا،اس تمام گند کو عنقریب نالہ لئی میں بہائیں گے،ملک میں لوگوں کی جیبوں سے پیسے نکالنے کی تبدیلی آئی ہے،نواز شریف نے 130 ارب روپے بھاشا ڈیم کے لئے خرچ کئے اور اعلا ن کیا تھا کہ 2017 میں ہم یہ ڈیم اپنے وسائل سے بنائیں گے،جنرل الیکشن میں جو قوم کے ساتھ ساز ش ہوئی آہستہ اہستہ تمام ثبوت سامنے آرہے ہیں،بھارت کے ساتھ نواز شریف کی محبت کا طعنہ دینے والے خود جاکر بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں،بھارت نے انکے منہ پر جوتا مارا ہے،بھارتی آرمی چیف کی دھکمی پر درعمل ظاہر کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت کا آرمی چیف جو دھمکیاں دے رہا ہے،کسی کے باپ کی جرات نہیں جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھے،پاکستان کا ہر فرد ملک پر اپنی جان نچھاور کرنا سعادت سمجھتا ہے،

نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمیقوت بنا کر ناقابل تسخیر کردیا ہے،اگر بھارت نے اسکی جرات کی تو اس دھرتی سے ہندووں کا نام و نشان مٹادیں گے، انکا کہنا تھا کہ ملک کو کمزور کرنے والی قوتوں کو نواز شریف قوبل نہیں،سی پیک کا منصوبہ اگر پائی تکمیل کو پہنچتا تو ملک میں لوگون کو روزگار میسر آتا،ادہر نوکریاں دینے کے دعویدار الٹا لوگوں کو نوکریوں سے نکال رہے ہیں، میاں عاطف کو ایڈوائزر لگایا گیا لیکن یہ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ ہجڑوں کا ملک ہے،

دیندار ملک میں کسی کی جرات نہیں کہ وہ یہودیو ں کے ایجنٹ کو اس ملک پر مسلط کر سکے،ہم نے پہلے کہا تھا کہ نواز شریف کو جیل میں زیادہ دیر نہیں رہنے دیں گی اللہ تعالیٰ نے انھیں سرخرو کیا،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے پیچھے ہم سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں،نواز شریف پر لوگوں کو اعتماد تھا اس لئے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہوا،یہ لوگ زبردستی قوم پر مسلط کئے گئے ہیں دنیا کو پیغا م دیا گیا کہمذہبی انتہا پسندوں کو راستے سے ہٹا دیا گیا ہے،

نواز شریف نے اس ملک کو اندھیروں سے نکالا،جرات مندی کے ساتھ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کیا،نئے پاکستان کی بات کرنے والوں کا اصل چہرہ دیکھ لیں وزراء کی لسٹ میں کتنے یہودی اور کتنے مسلمان ہیں،انکا کہنا تھا کہ ،مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر عقیل کو ووٹ ڈالنے والے دراصل یہودی لابی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے والے ہونگے، ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ سے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 بیرسٹر عقیل ،سابق ایم این اے ملک ابرار ، سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق ، فیصل اقبال ، فیاض تنولی و دیگر نے بھی خطاب کیا، مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ پہلا پاور شو تھاجس میں ہزارو ں کی تعداد میں لوگ دشریک تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…