جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شاہ محمود قریشی چھاگئے، دورہ امریکہ میں ایسا کام کردکھایا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی پریشان،حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)شاہ محمود قریشی چھاگئے، دورہ امریکہ میں ایسا کام کردکھایا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی پریشان،حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے دورہ امریکہ پر آنے والے اخراجات کی حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں ، میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے

پاکستان کی طرف سے مختصر ترین تین رکنی وفد بھیجاگیا ہے اور اس تین رکنی وفد کے لئے انتہائی محدود پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں، رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ہوٹل کے اخراجات سے بچنے کے لئے رہائشی علاقے میں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا جس پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو پریشانی پڑ گئی اور وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو رہائشی علاقے میں ٹھہرنے سے منع کردیاگیا، واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ڈیڑھ سے افراد پرمشتمل بڑا وفد بھیجاگیاتھا جس پر سرکاری خزانے سے آٹھ کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے لیکن حیرت انگیز طورپر اس بات پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے دورے پر زیادہ سے زیادہ اخراجات کاتخمینہ پندرہ لاکھ روپے لگایاجارہاہے ، گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے واشنگٹن سے نیویارک تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا جس کو کافی سراہاگیاتھا اس کے علاوہ شاہ محمودقریشی امریکہ روانگی کے وقت بھی بغیر پروٹوکول کے ایئرپورٹ پہنچے تھے اور عام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکر ضروری کارروائی مکمل کروائی تھی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…