منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

’’آج تک اپنے گھر سے کچھ نہیں کھایا اگر کھایا تو حرام کھایا‘‘ صحافی کے سوال پرشیخ رشید نے حیران کن دعویٰ کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سی پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دوڑانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریل چلے گی تو ملک کی بہتری ہوگی، اسٹینڈرڈ گیج پر فاسٹ ٹرین کو بھی ایم ایل ون پر لانا چاہتے ہیں۔راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے

شیخ رشید احمد این اے 60 کے انتخابات میں اپنے بھتیجے کی الیکشن مہم چلانے سیاسی ناشتے کیلئے گلزار قائد پہنچے اور مرغن ناشتہ نوش کیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ساٹھ باسٹھ ایک ہی حلقہ تھا، راشد شفیق پہلے میئر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 23 ہزار نوکریاں مانگی تھیں جس میں سے 2 ہزار 31 نوکریوں کی اجازت مل گئی ہے، جلد اشتہار بھی جاری کر دیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا 500 ریلوے اسٹیشن ہیں اور تمام تر ڈی ایس کو کہہ دیا ہے کہ اسٹیشن پر سٹال بڑھائیں۔ انہوں نے کہا لئی ایکسپریس وے سنگل کوری ڈور اسلام آباد تک جائے گی، میرے ہسپتال میں کام شروع ہوگیا ہے اور ساتھ موجود 50 کنال بھی چیف جسٹس پاکستان نے ہمارے حوالے کر دی ہے۔اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے  ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر الزام ہے ناشتے کی آڑ میں بھتیجے کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک گھر سے کچھ نہیں کھایا اگر کھایا تو حرام کھایا۔شیخ رشید کے جواب پر پاس بیٹھے سب لوگ قہقے لگا کر ہنس دیے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ دعوتوں پر بلاتے ہیں تو انہی کے گھروں پر کھا لیتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…