جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سے جنگ ہوئی تو ہم پاکستان کا ساتھ دینگے دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کو ایسی مدد مل گئی کہ جان کر بھارت بھی پریشان ہو جائے گا

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی پاکستان کو دھمکی، سندھ کی ہندو برادری نے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیانات اور سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دی تھی ۔ بھارتی آرمی چیف نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات جنگ

کی جانب سے تیزی سے جا رہے ہیں اور جنگ اعلان کر کے نہیں اچانک چھیڑی جاتی ہے ، ہم پاکستان کو بڑا سرپرائز دینگے۔ بھارت کے پاکستان کے خلاف اس اعلان کے بعد سندھ کی ہندو برادری بھی میدان میں آ گئی اور جنگ کی صورت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا۔ بھارت کے جنگی جنون کے جواب میں سندھ میں بھارت سے ملحقہ سرحدی ضلع عمرکوٹ سمیت پوری پاکستانی قوم جاگ اُٹھی۔سندھ کی ہندوبرادری نے بھارت کے ساتھ جنگ ہونے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔اس معاملے پر سندھ کی سرحدی اضلاع کی اقلیتی برادری کا جذبہ حب الوطنی جوش اورولولہ قابل دید ہے۔اقلیتی رہنماؤں بھگوان داس جٹیا،(ر)استاد ٹیکمداس سنگراسی،ڈاموں مل،رمیش رتنانی، بنسی مالھی اورصحافی سماجی رہنمابھگوان داس لوہانہ نے بھی پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم یہاں مقیم ہیں ، اور ہندو ہونے کے باوجود پاکستان ہی ہمارا ملک ہے ، ہم اپنے ملک کی سلامتی کے لیے کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر بھارت نے جنگ چھیڑی تو ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارت کا مقابلہ کریں گے اور کسی قُربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیں یہاں مکمل مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔ بھارتی افواج کے خلاف ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان جنگ میں اترینگے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…