جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

قوم کو مبارک!اب پاکستان دنیا کو گیس اور پٹرول دیگا، وہ تاریخی قدم جو 70سالہ تاریخ میں کوئی نہ اٹھا سکا تحریک انصاف کی حکومت نے کر دکھایا

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفالت کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ، جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفالت کیلئے کوششیں تیز کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

اس حوالے سے رواں مالی سال کے دوران اس شعبے میں خود کفالت کے حصول کیلئے وفاقی وزارت پٹرولیم کے تعاون سے ملک بھر میں درجنوں کنوئوں کی کھدائی کی جائے گی ۔ پچھلے چار سالوں کے دوران تین اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آچکا ہے اور 101سے زائد مقامات پر تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں جن میں سے سندھ میں 87، پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے 7، 7مقامات سے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں حکومت نے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مزید سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت توقع کر رہی ہے کہ تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سہولیات دینے سے توانائی کے نئے اور بڑے ذخائر دریافت ہو سکتے ہیں جو کہ ملکی معیشت کو نہ صرف دوبارہ پائوں پر کھڑا کر دینگے بلکہ پاکستان کو کثیر زرمبادلہ بھی دے سکتے ہیں۔ بیرون ملک سے کھربوں روپے مالیت کے تیل و گیس درآمد کرنے کے باعث پاکستان کا تجارتی توازن بری طرح بگڑ جاتا ہے جبکہ بیرون ممالک سے حاصل کئے جانیوالے گیس و تیل مہنگے ہونے کے باعث مہنگائی کا بھی طوفان برپا رہتا ہے۔ واضح رہے کہ جولائی کے ماہ میں نگران حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایک امریکی نے پاک ایران سرحد کے قریب تیل و گیس کے وسیع اور بڑے ذخائر دریافت کر لئے ہیں ۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان ذخائر کا حجم کویت کے تیل و گیس کے کل ذخائر سے بھی زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…