منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بے گھر افراد کے لئے خوشخبری حکومت نے 2سے 4مرلے کے گھر دینے کا فیصلہ کر لیااور وہ بھی کتنی کم قیمت پر ، شاندار خبر آگئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بے گھر افراد کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے انصاف ہومز کے نام سے انتہائی کم قیمت پرعام شہریوں کو گھر فراہم کرنے کا منصوبہ بنا لیا، اگلے دو ماہ میں شروع ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بے گھر افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئےانصاف ہومز کے نام سے انتہائی کم قیمت 2سے 4مرلے کے گھر فراہم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے

جو کہ اگلے دو ماہ میں شروع بھی ہونے کا امکان ہے۔ ان گھروں کی قیمت 8سے 12لاکھ روپے ہو گی جو کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں بنائے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر 25لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔ نصاف ہومز کے مجوزہ منصوبے کے تحت بے گھر افراد کے لیے 2 سے 4 مرلے کے گھر اور فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے،وزیراعظم کا پیش کردہ یہ منصوبہ 3 کیٹگریز پر مشتمل ہو گا۔ پہلی کیٹگری انتہائی غریب مزدور پیشہ لوگوں کے لیے، دوسری کیٹگری لوئر مڈل کلاس جبکہ تیسری کیٹگری مڈل کلاس فیملیز کے لیے ہو گی،غریب طبقے کو فلیٹس جبکہ لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس کو تین سے چار مرلے کے گھر دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے،انصاف ہومز کے تحت بے گھر افراد کو 8 سے 12 لاکھ روپے میں فلیٹس دیے جانے کا فیصلہ گیا ہے۔ یہ گھر لوگوں کو 10 سے 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر دیے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان نے وحدت روڈ اور چوبرجی فلیٹس کے رہائشیوں کو متبادل جگہ دے کر وہاں ڈبل، ٹرپل اسٹوری فلیٹس بنانے کی تجویز پیش کی۔ان فلیٹس کی تعمیر کے لیے ہانگ کانگ، سنگاپور اور تھائی لینڈ ماڈلز مدنظر رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تین روز قبل لاہور کا دورہ کیا تھا جہاں پر انہوں نے پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فوری طور پر عوامی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کو سہولیات دینے کیلئے وزرا کو ہدایات جاری کی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…