بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محمد شہباز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس،حکومت سے بڑے مطالبات کردیئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیکر اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عوام کو سہانے خواب دکھانے والی پی ٹی آئی ایک ڈراؤنا خواب بنتی جارہی ہے، گیس، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں،

بلدیاتی نظام پر حکومتی حملے کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائیگی ،بلدیاتی اداروں نمائندوں کے حقوق کی ہر سطح پر بھرپور حمایت اورتحفظ کیا جائے گا،قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہے ،کسی بھی ’مس ایڈونچر‘ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائیگا،حکومت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہل کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے اٹھائے ،دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے سنگین واقعات سے آگاہ کیاجائے،محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت پر رہائی پر وزیراطلاعات کا بیان آزادعدلیہ کی توہین ہے عدلیہ نوٹس لے۔پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان وسابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی صدر وقائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور تمام اہلخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔ پارٹی صدر محمد شہبازشریف نے حکومت کے پیش کردہ منی بجٹ پر پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بریفنگ دی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس نے حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طورپر مسترد کردیا۔ اجلاس نے کہاکہ عوام کو سہانے خواب دکھانے والی پی ٹی آئی ایک ڈراؤنا خواب بنتی جارہی ہے۔ گیس، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام بالخصوص غریبوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

پارٹی نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کے حقوق کے لئے مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔ پارلیمانی پارٹی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو امن دشمن، غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور اس عزم کا اظہارکیا کہ مادروطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کیلئے پوری قوم متحد اور یک زبان ہے۔ قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہے اور کسی بھی ’مس ایڈونچر‘ پر دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

قوم اور فوج مل کر ملک کا دفاع کریں گے۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہل کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے اٹھایا جائے۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے سنگین واقعات سے آگاہ کیاجائے۔ قائد مسلم لیگ (ن) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کشمیریوں کے وکیل کا کرداراداکیا اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر پوری جرات اور دوٹوک انداز میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔  توقع ظاہر کی گئی کہ موجودہ حکومت دانائی اور جرات کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرے گی۔

اجلاس نے قائد محمد نواز شریف، محترمہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ضمانت پر رہائی پر وزیراطلاعات کے ’ڈیل اور ڈھیل‘ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان آزادعدلیہ کی توہین ہے جس کا عدلیہ نوٹس لے۔ چوہدری فواد وزیر اطلاعات بنیں عدلیہ کے نمائندے نہ بنیں۔ اجلاس میں لوکل باڈیزکے موجودہ نظام کے تحفظ کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا کہ بلدیاتی نظام پر حکومتی حملے کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور بلدیاتی اداروں اور ان کے نمائندوں کے حقوق کی ہر سطح پر بھرپور حمایت اورتحفظ کریں گے۔ اجلاس میں کہاگیا کہ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن قوم نے دیکھ لیا۔ الیکشن سے پہلے جو پروٹوکول ’حرام‘ تھا، اب ’حلال‘ ہوچکا ہے۔ کراچی میں صدرمملکت کے لئے لگائے گئے پروٹوکول پر شہری پر تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شہری کو فی الفور رہا کیاجائے۔ یوٹرن پی ٹی آئی لے رہی ہے۔ شہریوں کو سوال کرنے پر سزا نہ دی جائے اور فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…