منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت نے پاکستان کی جانب بھاری مقدار میں پانی چھوڑ دیا،شدیدطغیانی ، 600 دیہات خطرے میں،ہائی الرٹ جاری،امدادی ٹیمیں روانہ ،نقل مکانی شروع

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(آئی این پی)بھارتی آبی جارحیت ،دریائے جموں توی اور نالہ ڈیک میں طغیانی ،دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف میں 600 دیہاتوں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔امدادی ٹیمیں روانہ ،دریائے چناب ،دریائے مناور توی، نالہ ایک اور نالہ پلکھو میں بھی پانی کی سطح بلند ہونا شروع، اونچے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان، جموں توی کنارے آباد 9دیہاتوں کو خالی کروالیا گیا،بجوات کے 85دیہات کا سیالکوٹ سے رابطہ منطقع ہونے کا خدشہ،

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے پیشگی اطلاع کے بغیر دریائے جموں توی میں ایک لاکھ 44ہزار کیوسک پانی چھوڑدیا ہے جس سے سید پور کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے او ر پانی کی سطح 12ہزار 897کیوسک سے تجاوز کرگئی ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے دریائے جموں توی میں خطرناک حد تک پانی چھوڑنے کے باعث مقبوضہ جموں کشمیر اور پاکستانی سرحد کے قریب سے دریاکا پانی اوور فلو کرکے نالہ ایک اور پلکھو میں طغیانی برپا کرسکتا ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ جموں کشمیر سے پسرور میں داخل ہونے والے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد 16ہزار 588کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے محکمہ آبپاشی کے مطابق تمام ندی نالوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اور دریاؤں کنارے پشتو ں اور بندوں کی نگرانی کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹا جاسکے۔ ضلعی حکومت نے دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف میں سیالکوٹ کے 100 ،پسرور کے 150 ،سمبڑیال کے 50 ،ڈسکہ کے 20 دیہاتوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ اور پانی کی سطح بلند ہونے پر عندیہ دیتے ہوئے اپنے مال مویشی اور بیوی بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح 54ہزا ر 914کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے اور پانی کی سطح ہر لمحہ کئی ہزار کیوسک بلند ہورہی ہے

جبکہ ہیڈ خانکی کو 41ہزار 618کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے دریائے چناب میں پانی 14ہزار کیوسک سے بڑھ کر 40ہزار 437کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ نالہ ڈیک میں کنگرہ کے مقام پر پانی کی سطح 16ہزار 588کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے اور بعض مقاما ت پر نالہ ڈیک کا پانی زرعی اراضی کو متاثر کررہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طر ف سے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس سے تمام ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کے قوی امکانات ہیں۔ جس سے چناب کنارے آباد پنجاب کے دیگر 9اضلاع کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…