بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

نواز شریف سے کسی قسم کی لڑائی نہیں ہے، وہ صرف یہ ایک کام کر دیں تو لڑائی ختم ہو جائے گی‘وفاقی وزیراطلاعات نے بڑی پیشکش کردی

datetime 23  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری نواز شریف سے کسی قسم کی ذاتی رنجش یا لڑائی نہیں ہے، وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو لڑائی ختم ہو جائے گی،میٹرو منصوبوں کی آڈٹ رپورٹ آگئی ہے ،اب فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے ۔وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے بتایا کہ اجلاس میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں تفصیلی بحث کی گئی۔

فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام آئین کی بنیادی شرائط کو پورا نہیں کرتا، ہم مسلم لیگ (ن)سے مختلف بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں یونین کونسل کے سائز کو ریویو کے حوالے سے بھی بحث ہو رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں ویلج کونسل کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، وہ اپنے ذاتی مستقبل کے لیے دعا کریں۔ ہماری ان کے ساتھ کسی قسم کی ذاتی لڑائی نہیں، وہ قوم کا پیسہ واپس کر دیں، لڑائی ختم ہو جائے گی۔نواز شریف کے اگلے کیس کا بھی فیصلہ جلد آنے والاہے۔اجلاس میں سرکاری ریکارڈ کے جلنے کے واقعات پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کے فیصلے کے بارے میں بتاتے انہوں نے کہا کہ جب بھی(ن)لیگ سے ریکارڈ مانگا جاتا آگ لگ جاتی تھی، جے آئی ٹی کے بعد سارے ریکارڈ کھلیں گے، مجھے نہیں لگتا یہ لوگ زیادہ دیر باہر رہ سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور پر 300 ارب روپے خرچ کیے لیکن اس کے باوجود اس شہر کی حالت سب کے سامنے ہے۔ میٹرو بسوں کو چلانے کے لیے 8 ارب روپے حکومت کو دینا پڑتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کے مضحکہ خیز بیانات کے بعد پیدا ہونے والے حالیہ پاک بھارت تنا پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ بھارت اندرونی سکینڈل میں پھنسا ہوا ہے،

نواز شریف پاناما اور نریندرمودی رافیل سکینڈل میں پھنس گئے ہیں، اس لیے انڈیا اپنا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ستر سال سے پاکستان اوربھارت لڑ رہے ہیں، دونوں ملک ایٹمی قوت ہیں، جنگ ہو گی تو پھر جو بچے جائے گا وہ بات کر لے گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…