پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

جیل سے رہا ہوتے ہی مریم نواز ان ایکشن کیا کام کرنے جا رہی ہیں؟تحریک انصاف کیلئے پریشان کن خبر آگئی

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیل سے رہائی پاتے ہی مریم نواز ان ایکشن، پارٹی ضمنی الیکشن میں نواز شریف کے بیانیہ پر اہم کردار سونپنے کیلئے تیار۔ پاکستان کے مؤقر قومی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے نواز شریف کے بیانیہ کو بنیاد بناکر سیاسی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا کی معطلی کے بعد میاں نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز کارکنوں کومتحرک رکھنے کیلئے سیاسی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں ۔ جاتی امراء میں آج پارٹی رہنمائوں سے ضمنی انتخابات پر

مشاورت ہو گی۔خصوصی اجلاس میں نیب مقدمات پر قانونی ٹیم سے صلاح مشورہ کرکے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق مریم نواز ضمنی الیکشن میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جس کیلئے وہ پوری طرح سے تیار ہیں جبکہ ن لیگ کے مرکزی رہنما بھی مریم نواز کونوازشریف کے بیانیہ کی بنیاد پراہم کردارسونپنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی سزا کی معطی سے نواز شریف کے بیانیئے کو تقویت ملی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…