پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے خط کا جواب دیتے ہوئے بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاک ۔ بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات پر رضامندی ظاہر کردی۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کی تجویز قبول کرلی، 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کے درمیان ملاقات ہوگی۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزرائے

خارجہ ملاقات کی تجویز قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائڈ لائن میں باہمی طور پر طے کردہ تاریخ اور وقت پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی ملاقات کا ایجنڈا طے نہیں کیا، صرف ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات پاکستان کے حوالے سے بھارتی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ نہیں اور نہ ہی اس کا مقصد مذاکرات کی بحالی ہے۔کرتارپور بارڈر کھولے جانے سے متعلق رویش کمار نے کہا کہ کئی سال گزر جانے کے بعد بھی اس حوالے سے پاکستانی حکومت سے سرکاری سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم سشما سوراج پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھائیں گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو جوابی خط لکھ کر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ طور پر دوبارہ آغاز کرنے پر زور دیا تھا۔اپنے خط میں عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی بھی خواہش کا اظہار کیا تھا۔خط میں واضح کیا گیا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خطے میں دہشت گردی کے مسائل پر بھی بات کرنے کیلئے تیار ہے ٗجولائی میں عام انتخابات میں فتح کے بعد

عوام سے اپنے پہلے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہیں بھارتی میڈیا میں اس طرح دکھایا جاتا ہے جیسا کہ وہ کسی فلم کے سب سے برے کردار ہیں۔وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں یقین دلایا تھا کہ تعلقات کو بہتر بنانے میں اگر بھارت ایک قدم اٹھائیگا تو پاکستان اس سمت میں 2 قدم اٹھائے گا۔پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خط میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں، تاہم اس ضمن میں بھارت کی جانب سے مثبت جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…