بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پٹرول مزید 20روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ۔۔۔!!! اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )روپے کی قدر میں کمی سے پٹرول مزید 20 روپے مہنگا ہو سکتاہے ،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں، گزشتہ چند ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 20 روپے کمی آچکی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے عام آدمی

بری طرح متاثر ہوتا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے پٹرول مزید 20 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کےذخائر 2 ماہ کی درآمد کے لیے ناکافی ہیں، بجٹ میں صوبوں کا مجموعی خسارہ 18 ارب روپے تھا، بجٹ میں تبدیلی ناگزیر ہے ،خسارہ 6.6 فیصد تک پہنچ چکاہے، جوبجٹ پیش کیاگیااس میں محصول کی ادائیگیوں کے ہدف میں 300 ارب کافرق ہے۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منی بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…