پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

بیوی کا سر دھڑ سے جد ا کرنے والا درندہ صفت شو ہر گرفتار، کس وجہ سے بیوی کو قتل کیا تھا ، ملزم کے لرزہ خیز اعترافات، آلہ قتل برآمد

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (آئی این پی ) بیوی کا سر دھڑ سے جد ا کرنے والا درندہ صفت شو ہر گرفتار۔ملزم نے مکان تنازعہ پر بیوی کو قتل کیا تھا ۔ آلہ قتل بھی برآمد ۔ ملزم کا اقرار جرم ۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق 15ستمبر کو شعیب ولد رحیم اللہ سکنہ ململے ترناب نے تھانہ چارسدہ میں اپنی بہن کی قتل کا مقدمہ نا معلوم ملزم کے خلاف درج کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان (پی ایس پی)نے لرزہ خیز قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان ، ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان ، ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان ، انسپکٹر ریاض خان

پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر فوری طور پر ملزمان کی گرفتار ی،آلہ قتل کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔چھاپہ مار ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اسماعیل ولد چراغ الدین سکنہ قاضی خیل حال حصا رہ تک رسائی حاصل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ۔ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق مقتولہ کو مکان کے تنازعے پر قتل کیا گیا جبکہ ملزم کے قبضہ سے آلہٰ قتل بھی برآمد کیا گیا۔اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کاروائی کرنے،ملزمان کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…