پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ کیساتھ ڈیل ،معاہدے میں پیشرفت شروع ،اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کا واپس لانا ممکن ،شریف خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات فوادحسین چوہدری نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کیساتھ ڈیل کا فائدہ پاکستان کو ہوگا،پاکستان سے پیسہ برطانیہ یا پھر متحدہ عرب امارات جاتا ہے ،مفاہمتی یادداشت کے بعد پیسہ غیر قانونی طریقے سے باہر نہیں جاسکے گا ،برطانیہ سے کئے گئے معاہدے میں پیشرفت شروع ہوگئی ہے ،اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کا واپس لانا ممکن ہوجائیگا ،

کرپشن کے پیسے کیخلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے پیسہ برطانیہ یا پھر متحدہ عرب امارات جاتا ہے ،مفاہمتی یادداشت کے بعد پیسہ غیر قانونی طریقے سے باہر نہیں جاسکے گا۔ برطانیہ سے کئے گئے معاہدے میں پیشرفت شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ میں ہونے والا معاہدہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز کا واپس لانا ممکن ہوجائیگا۔ کرپشن کے پیسے کیخلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے۔ پچھلی حکومتیں عالمی قوانین سے فائدہ نہیں اٹھاتی تھیں۔ منی لانڈرنگ او رکرپشن کیخلاف دینا بھر میں موثر آواز اٹھ رہی ہے۔ یقین ہے برطانیہ کیساتھ ڈیل کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ سعودی عرب کے ساتھ بھی کرپشن کے معاملے پر معاہدہ ہوگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب سے بھی منی لانڈرنگ پر بات چیت ہوئی ہے۔ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی پر سعودی عرب سے معاہدے کا امکان ہے۔ سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے کی طرف بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ معاہدے کے بعد سوئس بینکوں میں رکھا پیسہ واپس لانے کی امید ہوگی۔ اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نوا زپاکستان کی عدالتوں سے مفرور ہیں۔ مفرور ملزمان کو بھی پاکستان لانے کیلئے اقدامات کرسکتے ہیں۔ قانون کا ہاتھ مجرموں کی گردن تک ضرور پہنچے گا۔ کئی برطانوی شہری پاکستان میں قتل میں ملوث رہے ہیں۔ ماضی میں سوئس حکومت سے معاہدے میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…