پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزائیں ختم ہونے کا امکان،سزا مفروضے پر دی گئی،عدالت، نیب نے جواب میں بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) محمدصفدر کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کی معطلی کی درخواست کی سماعت پر قرار دیا تھا کہ مفروضے پر دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔

چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کرنے کا کوئی جواز نہیں اور مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کہ بجائے حکم امتناع کی درخواست پر کارروائی کا بھی کوئی جواز نہیں، ہائی کورٹ نے سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کا فیصلہ دیکر اختیار سے تجاویز کیا۔درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر مجرمان کے وکیل اپیلوں پر دلائل دینے سے قاصر ہیں تو مجرمان نئے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں اور عدالتِ عظمیٰ ہائی کورٹ کا سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کرنے کا 10 ستمبر کو فیصلہ کالعدم قرار دے اور ہائیکورٹ کو ایون فیلڈ فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔  نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) محمدصفدر کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…